National News

آرین اٹھارہ روز بعد والد شاہ رخ سے ملے

آرین اٹھارہ روز بعد والد شاہ رخ سے ملے

ممبئی:کروز میں ہوئی ریو پارٹی کے تعلق سے آرتھرروڈ جیل میں قید بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو جمعرات کے روزاپنے والد سے ملنے کا موقع ملا اس دوران باپ بیٹے نے 20 منٹ اکٹھے گزارے۔ دونوں کی یہ ملاقات ریاستی حکومت کے ذریعہ جیل میں بند اپنے خاندان کے ممبران سے ملنے کے لئے عائد کی گئی پابندی میں رعایت دئے جانے کے بعد ہوئی اس سے دوہفتے قبل آرین اپنی والدہ گوری خان سے ملے تھے۔ پھرجب 15 اکتوبر کو کوارنٹائن مدت ختم ہونے کے بعد انہیں جنرل بیرک میں بھیجاگیا تھا، تب انہوں نے ویڈیو کانفرنسکنگ کے ذریعہ والدین سے بات کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ دواکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ذریعہ حراست میں لئے گئے آرین خان کی ضمانت کی درخواست پر جمعرات کو بامبے ہائی کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ این سی بی نے 23 سالہ آرین کو باضابطہ طورسے 3 اکتوبر کوگرفتار کیا تھا۔این سی بی حراست میں پہلے کچھ دنوں تک رہنے کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا اور پھر 8 اکتوبر کو جیل کے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیاتھا۔
اس معاملے میں آرین سمیت دو دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست کو عدالتوں نے کئی بارخارج کردیا ہے۔ ایک مقامی عدالت کے علاوہ این ڈی پی اے کی خصوصی عدالت نے بھی ان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اب آرین کے وکلا نے نچلی عدالت کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔



Comments


Scroll to Top