Latest News

کیجریوال مسلسل  تیسری بار بنے وزیر اعلیٰ، کہا- دہلی کی ترقی میں وزیر اعظم مودی کا آشیرواد ضروری

کیجریوال مسلسل  تیسری بار بنے وزیر اعلیٰ، کہا- دہلی کی ترقی میں وزیر اعظم مودی کا آشیرواد ضروری

نئی دہلی:  دہلی کی ساتویں اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی(آپ)کی جیت کے  ہیرو رہے اروند کیجریوال نے اتوار کو مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ تاریخی رام لیلا میدان میں اپنے  دوست حامیوں اور بڑی تعداد میں معزز لوگوں کی موجودگی کے درمیان لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے کیجریوال کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف لینے کے بعد وزیر اعلیٰ کیجریوال نے دہلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر شکریہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہلی کی ترقی کے لئے ہم مرکز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ کیجریوال نے کہا کہ دہلی کی ترقی میں  وزیر اعظم  نریندر مودی کا آشیرواد چاہتا ہوں۔

PunjabKesari

https://twitter.com/ANI/status/1228937483284553728
کیجریوال کے ساتھ 6  ممبران اسمبلی نے لیا حلف 
 کیجریوال کے بعد نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور راجندر پال گوتم کو لیفٹیننٹ گورنر بیجل نے وزیر کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

https://twitter.com/ANI/status/1228942410039775232
شیلا دیکشت کے ریکارڈ کی برابری 
 کیجریوال نے تیسری بار وزیر اعلیٰ  عہد  کا حلف لینے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ  اور کانگرس لیڈر آنجہانی شیلا دیکشت کے ریکارڈ کی برابری کی۔ آنجہانی دیکشت 1998 سے 2013 تک مسلسل تین بار 15 سا ل تک وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہیں۔ کیجریوال 2013 میں پہلی بار وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ انہوں نے کانگرس کی مدد سے حکومت بنائی تھی لیکن لوک پال کے معاملے پر اختلافات ہونے کے بعد 49 دنوں میں ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد 2015 میں اسمبلی کے انتخابات میں 70 میں 67 سیٹیں جیت کر ریکارڈ بنایا۔ اس کے بعد ایک بار پھر 70 میں 62 نشستیں جیت کر دہلی کے اقتدار پر قابض ہے۔

PunjabKesari
سیکورٹی کے سخت انتظامات 
 کیجریوال کے حلف برداری کی تقریب کے پیش نظر اتوار کو  سخت سکیورٹی  انتظامات کئے گئے  ۔اس سلسلے میں دہلی پولیس، سی آر پی ایف سمیت نیم فوجی دستوں کے2000 سے3000 پولیس اہلکار چاق چوبند حفاظت کے لئے تعینات کئے گئے۔ نگرانی کے لئے ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ہر چینل کے ایک پریس اور ایک کیمرہ مین کو پروگرام کی کوریج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔



Comments


Scroll to Top