Latest News

کیجریوال نے وزیر اعظم سے کی ملاقات، دہلی  تشدد پر ہوئی بات چیت

کیجریوال نے وزیر اعظم سے کی ملاقات، دہلی  تشدد پر ہوئی بات چیت

نئی دہلی:دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے دہلی میں ہوئے تشدد کے ساتھ ہی قومی راجدھانی کی ترقی اورکرونا وائرس کے خطروں سے نمٹنے کے سلسلے میں بات چیت کی۔ مسٹر کیجری وال نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مسٹر مودی سے ملاقات کرنے کے بعد منگل کو نامہ نگاروں سے کہا کہ گزشتہ دنوں دہلی میں ہوئے پر تشدد واقعات پر ان کی مسٹر مودی سے سنجیدہ بات چیت ہوئی ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1234730965290770433?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234730965290770433&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fchief-minister-arvind-kejriwal-meets-pm-narendra-modi-over-delhi-violence-imt-295581.html
وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ملاقات کرنے کے بعد منگل کو نامہ نگاروں سے کہا کہ گزشتہ دنوں دہلی میں ہوئے پر تشدد واقعات پر ان کی وزیر اعظم مودی سے سنجیدہ بات چیت ہوئی ہے ۔ کیجریوال نے وزیراعظم سے تشدد کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ مستقبل میں راجدھانی میں اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔ وزیر اعظم مودی نے ان کی اس درخواست پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ 
انہوںنے کہا کہ اتوار کی شام کو دہلی میں ہوئے تشدد کے سلسلے جس قسم کی افواہیں پھیلائی گئی ہیں وہ تکلیف دہ ہیں لیکن اس پر دہلی پولیس کی جانب سے جس طرح ردعمل سامنے آیا وہ قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خطروں سے نمٹنے کے لئے بھی وزیراعظم سے بات چیت ہوئی کیونکہ دہلی میں اس کے ایک معاملے سامنے آئے ہیں۔انہوں نے دہلی میں پانچ سالہ ترقی کے لئے مسٹر مودی سے تعاون کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔



Comments


Scroll to Top