نیشنل ڈیسک:جموں کشمیر کے سابق زیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں عمر عبداللہ کی داڑھی بہت زیادہ بڑھی ہوئی ہے اور وہ ایک ڈاکٹر کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر میں عمر عبداللہ بالکل بدلے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عمر عبداللہ کی یہ تصویر مسلسل شیئر کی جارہی ہے۔تصویر میںعمر عبداللہ نے ٹی- شرٹ اور پینٹ پہنی ہوئی ہے۔
بتادیں کہ جموں کشمیرسے دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں تقسیم کرنے کے بعد سے ہی عمر عبداللہ ،ان کے والد فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نظر بند ہیں۔ گزشتہ ماہ فروری میں میں ہی ان کے اوپر جموں-کشمیر سیفٹی ایکٹ لگاکر انہیں پھر سے نظر بند کئے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔اس قانون کے مطابق پبلک سیفٹی ایکٹ کی وجہ سے کسی بھی شخص کودوسال تک بغیر کسی مقدمے کے گرفتار یا اس کو نظر بند کا جاسکتا ہے۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ نے پیر کو کہا تھا کہ وہ عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ پائلٹ کے ذریعے دائر کی گئی عرضی پر سماعت پانچ مارچ کو کرے گاجس میں انہوں نے اپنے بھائی عمر عبداللہ کی جموں-کشمیر سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کو چیلنج دیا تھا۔ کورٹ نے اسے ذاتی آزادی کا معاملہ بتایا تھا۔