Latest News

فلم انڈسٹری چھوڑ نے کے بعد ثنا خان نے مولانا مفتی انس سے کیا نکاح، سفید لباس میں بیحد خوبصورت لگ رہا یہ جوڑا، دیکھیں ویڈیو

فلم انڈسٹری چھوڑ نے کے بعد ثنا خان نے مولانا مفتی انس سے کیا نکاح، سفید لباس میں بیحد خوبصورت لگ رہا یہ جوڑا، دیکھیں ویڈیو

بالی وڈ ڈیسک :  ادکار سلمان خان کی کو- اسٹار اور بگ باس  سے شہرت پانے والی ثنا خان نے حال ہی میں ایک بار پھر بڑا فیصلہ لیکر اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے  فلم انڈسٹری چھوڑنے کے حیران کن اعلان کے بعد اب    اپنی زندگی کا  نیا سفر شروع  کر دیا ہے  ۔

अल्लाह'साठी सिनेसृष्टी सोडणाऱ्या सना खानने मौलवींशी गूपचूप केला 'निकाह',  व्हिडीओ व्हायरल | belgaum news | belgavkar marathi news | website design  and software developement belgaum
دراصل ،  اداکارہ نے گجرات کے مولانا مفتی انس سے شادی کی ہے۔ ثنا اور مفتی انس کی شادی کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔ اداکارہ کی اچانک شادی کی خبر سن کر شائقین کافی حیران ہیں۔ثنا خان کی شادی کا یہ پروگرام سورت میں ہوا۔ وائرل ویڈیو میں ثنا خان سفید لہنگے میں   خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ ان کے شوہر بھی پورے سفید کپڑوں میں ایک دم پرفیکٹ نظر آرہے ہیں ۔

 اس ویڈیو میں ثنا مفتی انس کے ساتھ شادی کا کیک کا ٹ کر اپنے شوہر کو کھلاتی ہوئی  نظر آرہی ہیں ۔ اس دوران دونوں میں پیار بھرا انداز دیکھنے کو مل  رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مفتی انس  سے  ثنا خان کی ملاقات بگ باس کے مشہور کنٹیٹسٹنٹ رہے اعجاز خان نے کروائی تھی۔  

ایک اور وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مولانا ان کا نکاح پڑھا رہے ہیں ،ان سے ایجاب وقبول کر وارہے ہیں ۔
 

 

Sana Khan marries a Mufti: Reports | ummid.com

بتادیں کہ اس سے قبل ثنا خان نے اچانک فلم انڈسٹری چھوڑنے کی جانکاری دے کر سب کو حیران کر دیا تھا ۔ فلم انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے ، انہوں نے لکھا  تھا کہ 'یہ زندگی دراصل موت کے بعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہے  اور وہ  اسی صورت میں بہتر ہوگا ،  جب  بندہ  اپنے خالق کے حکم کے مطابق زندگی گزارے اور  صرف دولت اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے ، بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے ۔ اس لئے میں آج یہ اعلان کرتی ہوں  کہ آج سے  ہی میں اپنے شوبز ( فلم انڈسٹری)  کی زندگی کو چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اور اپنے پیداکرنے والے کے حکم  پر چلنے کا عزم مصمم  کرتی ہوں'۔



Comments


Scroll to Top