Latest News

عوام کی جیب پر حکومت نے ڈالا بوجھ ، رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت  میںتقریباً 150 روپے کا اضافہ

عوام کی جیب پر حکومت نے ڈالا بوجھ ، رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت  میںتقریباً 150 روپے کا اضافہ

نئی دہلی:دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بدھ کے روز ملک میں رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں تقریباً ڈیڑھ سو روپے کااضافہ کیا گیا ۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج سے بغیر سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا گھریلو رسوئی گیس سلنڈر 144.50 روپے مہنگا ہو گیا ہے ۔ اس کی قیمت 858.50 روپے ہو گئی ہے ۔ پہلے یہ 714 روپے کا تھا ۔
 سبسڈی والے سلنڈر میں بھی اسی طرح گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کیا گیا ہے۔ عام طور پر رسوئی گیس کی قیمتوں میں تبدیلی مہینے کی پہلی تاریخ سے کی جاتی ہے، لیکن اس مرتبہ یہ تبدیلی 12 فروری سے کی گئی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کی وجہ سے اس مہینے قیمتوں میں اضافہ کرنے میں تاخیر کی گئی ۔
 کولکتہ میں بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 149 روپے بڑھ کر 747 روپے پر، ممبئی میں 145 روپے بڑھ کر 684.50 روپے پر اور چنئی میں 147 روپے بڑھ کر 734 روپے پر پہنچ گئی ۔ 
 



Comments


Scroll to Top