National News

چھترپتی شیوا جی مہاراج کی توہین پر امیتابھ نے بچن نے مانگی معافی،کہا- میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا

چھترپتی شیوا جی مہاراج کی توہین پر امیتابھ نے بچن نے مانگی معافی،کہا- میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا

ممبئی: ' کون بنے گا کروڑ پتی '(11 )ان دنوں ایک تنازعہ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔یہ تنازعہ منسلک ہے کے بی سی 11 کے ایک سوال سے ،  جس کے  آپشنزمیں چھترپتی شیواجی مہاراج کا نام  تھا۔وہیں اس کے آپشنز  چھترپتی شیواجی مہاراج کا نام کچھ اس طرح لکھا تھا کہ لوگوں کو غصہ آ گیا۔ لوگوں نے اپنی ناراضگی سوشل میڈیا پر ظاہر کی تو میکرز کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اس پر پوسٹ جاری کر معافی مانگی۔ وہیںکے بی سی  میکرز  کے  بعد اب امیتابھ بچن نے بھی معافی مانگی ہے۔


کے بی سی  کے خالق سدھارتھ بسو نے معافی مانگتے ہوئے ٹویٹر پر پوسٹ کیا تھا، اسی پوسٹ کو امیتابھ بچن نے  شیئر کرتے ہوئے  لکھا کہ ' توہین کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو معافی چاہتا ہوں۔امیتابھ نے ہاتھ جوڑنے  اموجی  بھی شیئر کیا ہے ۔ اس پوسٹ کے ساتھ سوال کا سکرین شاٹ بھی شیئرکیا گیا ہے۔امیتابھ بچن کے اس پوسٹ پر انہیں تابڑ توڑ جوابات مل رہی ہیں۔ امیتابھ بچن کی عاجزی کی تمام نے تعریف کی ہے۔

PunjabKesari
کیا ہے پورا واقعہ؟
بتا دیں کہ ہوا کچھ ایسا تھا کہ 6 نومبر والے کے بی سی 11 کے ایپی سوڈ  میں شاہدہ  چندرن ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔انہوں نے کافی اچھا کھیل کھیلا لیکن اسی  ایپی سوڈ میں ایک سوال ایسا تھا، جس کے آپشنز میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا نام تھا۔اس میں ان کا نام صرف' شیواجی' لکھا ہوا تھا۔لوگ اسی بات پر ناراض ہو گئے۔سب نے اسے چھترپتی شیواجی مہاراج کی توہین بتایا اور کے بی سی  11 کو بند کرنے کی مانگ بھی کی۔



Comments


Scroll to Top