Latest News

دہلی تشدد پر امت شاہ کا جواب- اس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، جانئے مزید کیا کہا

دہلی تشدد پر امت شاہ کا جواب- اس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، جانئے مزید کیا کہا

نئی دہلی: دہلی تشدد پر لوک سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اپوزیشن کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ 25 فروری کی رات 11 بجے کے بعد سے ریکارڈ کے مطابق کوئی بھی تشدد کا واقعہ نہیں ہوا ۔وزیر داخلہ نے دہلی تشدد کو 36 گھنٹے کے اندر پرسکون کرنے میں کامیاب رہنے کے لئے انہوں نے دہلی پولیس کی تعریف بھی کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دہلی تشدد کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا قصورواروں کو پکڑنے کے لئے 40 ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے،تشدد میں ملوث کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا،قصورواروں کی شناخت کی جا رہی ہے،بیانات کی ویڈیوگرافی ہو رہی ہے 1100 سے زیادہ فسادیوں کی شناخت کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فسادات کے لئے فنڈ دینے والے تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کانگرس صدر سونیا گاندھی پر بغیر نام لئے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 14 دسمبرکو رام لیلا میدان میں ایک سیاسی پارٹی کی بڑی ریلی ہوئی۔اس ریلی میں پارٹی صدر نے تقریر کی جس میں کہا گیا گھر سے باہر نکلو اور آر پار کی لڑائی کے لئے تیار رہو۔ انہوں نے کہا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی جائیداد ضبط ہو گی، ان سے وصولی کی جائے گی اس کے لئے ہائیکورٹ کو خط لکھ کر اجازت مانگی گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top