Latest News

جامعہ میں  ایک بار پھر گرمایا ماحول،   '' گولی مارو'' کے نعرے لگاتے ہوئے گھسے لوگ

جامعہ میں  ایک بار پھر گرمایا ماحول،   '' گولی مارو'' کے نعرے لگاتے ہوئے گھسے لوگ

نئی دہلی :جامعہ میں ایک بار پھر ماحول گرم ہو گیا ہے۔ جامعہ کے گیٹ نمبر پانچ کے پاس   بڑی تعداد میں   گھس گئے  اور جامعہ کے خلاف نعرے بازی کی۔  بھیڑ میں آئے لوگوں نے  'ملک کے غداروں کو ، گولی مارو ..  کو 'جیسے نعرے لگاتے ہوئے جامعہ  میں مظاہرے کی جگہ کی طرف گھسنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس وقت پر پہنچ گئی اور لوگوں کو سمجھانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ نعرے بازی کرنے والے لوگوں اور پولیس کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔
جامعہ علاقہ گزشتہ کئی دنوں سے انتہائی حساس علاقہ بنا ہوا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اتوار رات دوبارہ فائرنگ کا واقعہ ہوا تھا ۔ یہ  فائرنگ جامعہ کے گیٹ نمبر پانچ پر ہی ہوئی تھی۔ فائرنگ کے دوران دو مشتبہ دیکھے گئے تھے۔
تین بار ہوچکی ہے فائرنگ
رات میں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر لوگ جمع ہوگئے تھے اور  مظاہرہ شروع ہو گیا تھا۔پولیس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی)نے بتایا کہ جامعہ نگر کے ایس ایچ او جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔  اس علاقے میں تین بار فائرنگ ہو چکی ہے ۔
 غور طلب ہے کہ احتجاجی مظاہروں کو دورن تشدد کو روکنا دہلی پولیس کے لئے بڑا چیلنج بنی ہوا ہ ۔شاہین باغ میں مظاہرین کے دھرنے کو50 سے زیادہ دن ہو گئے ہیں۔حال ہی میں دہلی میں ہوئی فائرنگ کے واقعہ کے بعد شاہین باغ میں اب سکیورٹی انتظامات سخت ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top