Latest News

شاہین باغ اورجامعہ ملیہ کا شہریت قانون کے خلاف احتجاج ملک کو  ٹکڑوں میں تقسیم کر دے گا: مودی

شاہین باغ اورجامعہ ملیہ کا شہریت قانون کے خلاف احتجاج ملک کو  ٹکڑوں میں تقسیم کر دے گا: مودی

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات  میں بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی ) کی تشہیری مہم کو رفتار دینے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی عوامی جلسے کو خطاب کرنے کیلئے دہلی کے شاہدرہ پہنچے۔ یہ عوامی جلسہ شاہدرہ علاقے میں کڑکڑ ڈوما کے سی بی سی گراؤ نڈ میں ہوئی۔ وزیراعظم مودی  نے اس ریلی میں دہلی کی ترقی سمیت کئی موضوعات کو لے کر کیجریوال حکومت  کی تنقیدکی۔

https://twitter.com/ANI/status/1224302493607186443?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1224302989755568128&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-delhi-assembly-election-2020-pm-narendra-modi-says-jamia-and-shaheen-bagh-protests-to-break-india-into-pieces-ns-292241.html
وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے ملک بدلنے میں بہت محنت کی، اب یہ دہلی کو بدلیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دہلی صرف ایک شہر نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے ہندوستان کا ورثہ ہے۔ یہ ہندوستان کے مختلف رنگوں کو ایک جگہ سمیٹے ہوئے ایک زندہ روایت ہے۔ یہ دہلی سب کا استقبال کرتی ہے، خوش آمدیدکہتی ہے۔ تقسیم ہندکے بعد جولوگ دہلی آئے، انہوں نے دہلی کو بدلا، جو یہاں بس گئے، انہوں نے دہلی کی ترقی میں بہت مدد کی۔ دہلی کی مٹی میں یہاں کے لوگوں کا پسینہ ہے۔

https://twitter.com/BJP4India/status/1224327461741023232?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1224327461741023232&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-delhi-assembly-election-2020-pm-narendra-modi-says-jamia-and-shaheen-bagh-protests-to-break-india-into-pieces-ns-292241.html
 وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ شاہین باغ اتفاق نہیں استعمال ہے۔ اس میں سیاست کارفرما ہے۔ اس کے ذریعہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلم پور، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ احتجاج ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کردے گا۔



Comments


Scroll to Top