پھٹکڑی ایک ایسی چیز ہے جس کا استعمال صدیوں سے ہوتا آرہا ہے۔ پھٹکڑی کو کئی جلد سے متعلق پریشانیوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف آپ کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ آپ کے بالوں کو سیاہ اور گھنے بنانے میں بھی مدد گار ہے۔ گرمیوں اور بارش کے موسم میں پسینے کی وجہ سے چہرے پر خارش اور مہاسے ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔ اس صورت میں چہرے کی صفائی کے لئے پھٹکڑی کا استعمال کریں۔ آئیے جانتے ہیں کہ چہرے کو صاف کرنے میںپھٹکڑی کس طرح مدد گار ہے
فیشیل سکرب
چہرے کی صفائی ا س کے لئے 1/2 چائے کا چمچ پھٹکڑی پاڈر ، 1/2 چائے کا چمچ گلاب جل، 1/2 چائے کا چمچ شہد اور ایک چٹکی بھرسیندہ نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس مرکب کو چہرے پر لگائیں اورگول گول شکل میں اس کی مالش کریں۔ اب 2 منٹ بعد چہرے کو پانی سے صاف کرلیں۔ پھٹکڑی سے بنا یہ سکرب جلد کے مردہ خلیوں کو نکال دیتا ہے اور چھیدوں میں چھپی ہوئی گندگی کو بھی صاف کرتا ہے۔

فیشیل ٹونر
اس کے لئے 1 کپ پانی میں 1 چمچ پھٹکڑی پاؤڈر ڈالیں۔ پانی میں پھٹکڑی کو تحلیل کرنے کے بعد اس میں 1 چمچ لیموں کا رس اور 2 قطرے وٹامن ای کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس مکسچر کو سپرے کی بوتل میں بھریں اور اسے چہرے پر ٹونر کی طرح استعمال کریں۔ اس کی مدد سے گرمی کے موسم میں چہرے سے اضافی تیل آنے کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔

فیس پیک
پھٹکڑی کے فیس پیک بنانے کے لئے 1 عدد چاول کا آٹا ، 1 چمچ شہد ، ایک چوٹکی ہلدی ، 1 چمچ پھٹکڑی کاپانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس فیس پیک کو چہرے پر 15 منٹ کے لئے لگائیں اور پھر سوکھنے کے بعد اسے پانی سے صاف کریں۔
پھٹکڑی کا استعمال نہ صرف چہرے کی رنگت میں اضافہ کرتا ہے بلکہ بال بھی لمبے ہوتے ہیں۔ ہفتہ میں ایک یا دو بار گنگنے پانی میںپھٹکڑی کا پاؤڈر اور کنڈیشنر کو مکس کرلیں اور بالوں پر لگائیں۔ پھر اسے 20 منٹ بعد دھو لیں۔

جوؤں سے بچائے
پھٹکڑی کو اچھی طرح پیس لیں اور باریک پاؤڈر بنائیں۔ اب اس میں پانی اور چائے کے درخت کا تیل ملائیں اور اپنے بالوں پر لگائیں۔ تھوڑی دیر بعد اپنا سر دھوئے۔ اس سے جوؤں کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔پسینے کی بدبواگر آپ کو بہت پسینہ آتا ہے تو پھٹکڑی کا استعمال کریں۔ پھٹکڑی کا پاؤڈر بنائیں۔ نہانے سے پہلے پھٹکڑی کے اس پاؤڈر کو پانی میں ڈالیں۔ اس پانی سے نہانے سے جسم سے پسینے کی بدبو دور ہوجائے گی۔