Latest News

کٹڑہ کے نارائن ہسپتال میں ایمرجنسی سہولات بند ، سٹاف اور ڈاکٹر  بھیجے گئے کوارنٹائن

کٹڑہ کے نارائن ہسپتال میں ایمرجنسی سہولات بند ، سٹاف اور ڈاکٹر  بھیجے گئے کوارنٹائن

جموں:شریمتی ماں ویشنو دیوی  نارائن ہسپتال میں فی الحال  سبھی ایمر جنسی سہولات کو بند کر دیا   گیاہے۔  پورا سٹاف اور ڈاکٹرس کوارنٹائن  بھیجے گئے ہیں  ۔  عوام سے ہسپتال کی ایمر جنسی میں نہیں جانے کی درخواست  کی  گئی ہے۔ ہسپتال  کو کورونا ایمر جنسی  اعلان کر دیا  گیا  ہے۔ جموں کشمیر  میں کورونا  متاثر  ہ مریضوں  کی تعداد 188 پہنچ گی ہے۔
جانکاری کے مطابق جموں  کے میڈیکل کالج  میں اودھمپور کی  جس  61 سالہ عورت کی موت ہو گئی تھی وہ کوروناسے متاثر پائی گئی تھی۔ عورت کے کنبہ  نے اسے فوری  طور پر اٹھا کر  نارائن ہسپتال  کی ایمر جنسی بھی لے  گئے تھے۔ متوفی  کی رپورٹ میں کووڈ 19 انفیکشن  آنے کے بعد جو بھی اس کے رابطے میں آیا ہے اسے  کوارنٹائن  کر دیا گیا ہے۔ پریوار کے 11 ممبران بھی اس میں شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top