Latest News

امریکہ : البامہ میں دوسری بار نائٹروجن گیس سے تڑپا -تڑپا کر دی جائے گی موت کی سزا، دنیا بھر میں پہلے ہو چکی مخالفت

امریکہ : البامہ میں دوسری بار نائٹروجن گیس سے تڑپا -تڑپا کر دی جائے گی موت کی سزا، دنیا بھر میں پہلے ہو چکی مخالفت

نیویارک: امریکی ریاست الباما میں قتل کے مجرم کو نائٹروجن گیس سنگھا کر موت کی سزا دی جائے گی۔ اس سے قبل ریاست میں ایک مجرم کو اسی طرح کی سزا دی گئی تھی اور اس پر کافی تنقید ہوئی تھی۔ الباما کے گورنر کے آئی وے ( Kay Ivey )نے ایلن یوجین ملر کو سزا سنانے کے لیے 26 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
 ملر کو 1999 میں تین افراد کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ گورنر کے دفتر نے کہا کہ ملر کو نائٹروجن گیس سنگھاکر موت کی نیند سلایا جائے گا ۔  الباما کی عدالت نے ایک ہفتہ قبل مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دینے کی اجازت دی تھی جس کے بعد گورنر نے سزا سنانے کی تاریخ مقرر کی۔
 اس سے قبل جنوری میں الباما میں کینتھ اسمتھ کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزا دی گئی تھی۔25 جنوری کو جب اسمتھ کو نائٹروجن گیس سانس کے ذریعے سزا دی جا رہی تھی تو وہ کافی دیر تک اذیت میں رہے، انہیں دورے پڑنے لگے اور اسکا جمس اینٹھ گیا تھا ۔ لوگوں نے اس طریقہ کار کو انتہائی غیر انسانی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے کوئی اور راستہ نکالا جائے۔
 



Comments


Scroll to Top