Latest News

اکھلیش یادو کا طنز- بے روزگاری دور کرنے کا بھی  کوئی آسن بتائیں  مودی

اکھلیش یادو کا طنز- بے روزگاری دور کرنے کا بھی  کوئی آسن بتائیں  مودی

بارہ بنکی:سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے وزیراعظم نریندرمودی کے سوریہ نمسکار والے بیان پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ ایک بیروزگار نوجوان کے باپ کیلئے بھی وہ کوئی آسن بتادیتے تو اچھا ہوتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی تاریخی ہار ہوگی۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی کے عوام نے بی جے پی کی نفرت بھری سیاست کو مسترد کردیا۔کئی ریاستوں میں منہ کی کھاچکی بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی کے الیکشن میں کھاتا بھی نہیں کھول پائیگی اور عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال کی ایک بار پھر دہلی کے وزیراعلیٰ کے طورپر تاج پوشی ہوگی۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔کئی ریاستوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہوچکی ہے اور اب دہلی کی باری ہے جہاں ان کی کراری ہار ہوگی۔اروند کیجریوال ایک بار پھر سے وزیراعلیٰ بنیں گے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ یہ حکومت صرف نام بدلنے میں ماہر ہے۔سماجوادی پارٹی  کے لیڈر اور کارکن عوام کو بی جے پی کی اصلیت سمجھائیں گے۔عوام کو اچھی ایمبولینس اچھے ہسپتال ،اچھے سکول چاہئے ،اچھی سہولا ت چاہئے،کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملنی چاہئے جبکہ حکومت عوام کو گمراہ کررہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top