National News

ورلڈ کپ فائنل کو لے کر رجنی کانت کی چونکا دینے والی پیشین گوئی، سیمی فائنل کے دوران اسٹیڈیم میں ہوگئے تھے نروس

ورلڈ کپ فائنل کو لے کر رجنی کانت کی چونکا دینے والی پیشین گوئی، سیمی فائنل کے دوران اسٹیڈیم میں ہوگئے تھے نروس

نئی دہلی: احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کا تاریخی میچ دیکھنے کے لیے شائقین اور مشہور شخصیات کی بڑی تعداد پہنچی ہو ئی ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ اتوار 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ایسے میں ہر کوئی اس میچ کو دیکھنا چاہتا ہے۔ ادھر سپر اسٹار رجنی کانت نے ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے حوالے سے ایک پیشین گوئی کی ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
 رجنی کانت نے کہا ہے کہ انہیں 100 فیصد یقین ہے کہ ہندوستان ہی یہ ورلڈ کپ جیتے گا۔ رجنی کانت 15 نومبر کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ دیکھنے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم آئے تھے۔ اس میچ میں ہندوستان کی شاندار جیت پر تھلائیواس بہت خوش تھے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ میچ کے دوران اس وقت گھبرا گئے تھے جب نیوزی لینڈ کے بلے باز پچ پر جم گئے تھے۔ رجنی کانت نے کہا کہ جب وکٹ گرنا شروع ہو گئیںتب جا کر ان کی سانس میں سانس آئی۔
 رجنی کانت نے کہا کہ پہلے تو مجھے گھبراہٹ محسوس ہوئی۔ بعد میں جب وکٹیں گرتی رہیں تو سب کچھ ٹھیک لگ رہا تھا۔ میں اس ڈیڑھ گھنٹے کے دوران بہت نروس تھا لیکن مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ ورلڈ کپ ہمارا ہے۔

 



Comments


Scroll to Top