Latest News

کملیش تیواری کے قتل کے بعد اب پوجا شکن پانڈے کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی

کملیش تیواری کے قتل کے بعد اب پوجا شکن پانڈے کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی

لکھنؤ : کملیش تیواری قتل  معاملے کے بعد علی گڑھ میں ہندو مہا سبھا کی قومی جنرل سیکرٹری  پوجا شکن پانڈے کو جانے سے مارنے کی دھمکی ملی ہے ۔پوجا شکن نے  بتایا کہ اس کو اور اس کے پریوار کو جان سے مارنے کی دھمکی بھرے کال اور میسیج آرہے ہیں۔ پوجا شکن نے سوشل میڈیا کے علاوہ دبئی اور دیگر جگہوں سے  ا نکے بچے اور خود کو جان سے مارنے کی دھمکی بھرے آڈیو کال  ریکارڈنگ اور سکرین شاٹ  مہیا کرائے ہیں۔

PunjabKesari
وہیں پوجا شکن نے الزام لگایا کہ  3 تین ماہ پہلے گاندھی پارک  تھانہ  میں شکایت دینے کے بعد بھی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر لکھنؤ پولیس انتظامیہ بیدار دکھتا تو کملیش تیواری کا قتل نہیں ہوتا ۔ 
بتادیں کہ  بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی پر اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کی قومی جنرل سیکرٹری نے  اپنے شوہر ا ور دیگر لوگوںکے ساتھ باپو کے پتلے پر گولی چلائی تھی جس کی وجہ سے وہ کافی سرخیو میں آگئی تھی۔

PunjabKesari

اس معاملے میں تھانہ گاندھی پارک میں  پولیس نے پوجا اور اشوک سمیت 10 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ، پولیس نے اس معاملے میں پوجاشکن پانڈے کو گرفتار بھی کیا تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top