حیدرآباد: کورونا وائرس کا خطرہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حیدرآباد میں اپنی مجوزہ عوامی ریلی کو ملتوی کر دیا ہے۔ شاہ نے یہ فیصلہ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیس پازیٹو( مثبت )پائے جانے کے بعد لیا۔ 15 مارچ کو ہونے والی ریلی کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ فیصلہ لوگوں اجتماعی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ جسمانی طور پر ایک جگہ جمع ہونے سے روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔ ریاست میں عوامی ریلی کے دوران لوگوں میں وائرس روکنے کے لئے مرکز اور ریاستی حکومت نے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے یہ فیصلہ لیا۔
اس درمیان اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کو بتایا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہوئے حالات سے نمٹنے کے لئے حکومت مکمل تیاری سے سرگرم ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی خودحالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ جاوڈیکر نے کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم حالات کا روزانہ جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے 21 ہوائی اڈوں پر مسافروں کی باقاعدہ طور پر اسکریننگ کی جا رہی ہے اور اس عمل سے اب تک چھ لاکھ لوگ گزر چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے انفیکشن کے 28 مقدمات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ان میں اٹلی کے 16 سیاح بھی شامل ہیں۔ جاوڈیکر نے کہا کہ بھارت نے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے کچھ ممالک کی 'ویزا آن ارائیول ' سہولت معطل کر دی ہے۔