Latest News

اترپردیش: وزیر اعلیٰ یوگی کو '' دہشت گرد'' بتانے والے وکیل عبدالحنان پر لگا غداری کاالزام

اترپردیش: وزیر اعلیٰ یوگی کو '' دہشت گرد'' بتانے والے وکیل عبدالحنان پر لگا غداری کاالزام

کانپور: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض ٹویٹ کرنا کانپور ڈسٹرکٹ کورٹ کے وکیل عبد الحنان کو بھاری پڑا۔ پولیس نے وکیل کو گرفتار کر لیا ہے، وکیل کے خلاف غداری کی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
 بتا دیں کہ ریاست کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا ایڈوائزر شلبھ منی ترپاٹھی نے  وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا ایک ویڈیو شیئرکیا تھا،جس  میں اسمبلی میں سی اے اے  اور  این پی آرکی مخالفت کر رہے لوگوں کے خلاف کارروائی کو صحیح بتا رہے ہیں، وہیں ترپاٹھی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'تم کاغذ نہیں دکھاؤگے اور فساد بھی پھیلاؤگے تو ہم لاٹھی بھی چلوا ئیں ، گھربار بھی بکوائیں گے' اور ہاں پوسٹر بھی لگوائیں گے ۔
ایسے میں اس  ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے عبدالحنان  نے وزیر اعلیٰ گی کو دہشت گرد بنا دیا۔ اس کے ساتھ ہی ہنان نے ایک دوسرے ٹویٹس میں حنان نے یہ بھی اعلان کر دیا کہ وہ مظاہرین کو مفت میں قانونی مدد مہیا کرائیں گے۔ اس کے علاوہ حنان  نے تمام آئین کے چاہنے والوں سے ٹویٹ شیئر کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ہم نے شخص کے خلاف غداری کے معاملے میں  ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر عدالت میں پیش کیا اس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top