ممبئی: ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے کا جمعہ کو سروائیکل کینسر سے انتقال ہو گیا۔ وہ 32 سال کی تھیں۔ پونم کی منیجر نکیتا شرما نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ نکیتا نے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی پوسٹ میں لکھاکہ آج کی صبح ہمارے لیے مشکل ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے۔
وہ اپنے رابطے میں آنے والوں سے محبت سے ملتی تھیں۔ انہوں نے جو کچھ کیا ہم اسے پیار سے یاد رکھیں گے۔سال 2011 میں کنگ فشر کیلنڈر میں شامل ماڈلز میں پونم بھی شامل تھیں۔ پونم، جو اپنے متنازعہ تبصروں کے لیے جانی جاتی ہیں، آخری بار کنگنا رناوت کی میزبانی والے ریئلٹی ٹی وی شو 'لاک اپ' میں نظر آئی تھیں۔