Latest News

منداکنی: کبھی اپنی اداؤں سے سب کو کیا تھا گھائل

منداکنی: کبھی اپنی اداؤں سے سب کو کیا تھا گھائل

ممبئی:منداکنی کی پیدائش 30 جولائی 1969 کو میرٹھ میں اینگلو انڈین خاندان میں ہوئی ان کے والد جوزف برطانوی نژاد تھے اور ماں مسلمان تھیں-  منداکنی کے بچپن کا نام یاسمین جوزف تھا انہوں نے اپنے کیئریر کی شروعات 1985 میں ریلیز فلم بنگلہ فلم انتاریر بھالوباشا سے کی تھی منداکنی نے 1985 میں فلم میرا ساتھی سے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی اسی سال منداکنی کی فلم رام تیری گنگا ریلیز ہوئی اس فلم کے بعد منداکنی نے بالی ووڈ میں اپنی ایک خاص شناخت قائم کی۔
اس فلم میں اپنی بہترین کارکردگی کے لئے انہیں بہترین فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔  رام تیری گنگا میلی کے بعد منداکنی نے جال، لوہا، ڈانس ڈانس، جیتے ہیں شان سے ، کمانڈو، تیزاب اور جانباز جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔
انہوں نے 1996 میں فلم زور دار میں آخری بار کام کیا۔ اس دوران منداکنی کا نام انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ لیا جانے لگا۔ کرکٹ کے میدان میں انہیں کئی مرتبہ داؤد ابراہیم کے ساتھ کئی مرتبہ دیکھا گیا۔ منداکنی ان دنوں فلم انڈسٹری میں سرگرم نہیں ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top