National News

کھڑی بس سے ٹکرائی جیپ، پانچ افراد کی دردناک موت

کھڑی بس سے ٹکرائی جیپ، پانچ افراد کی دردناک موت

جے پور:راجستھان میں ضلع دوسہ کے مہدی پور بالاجی تھانہ علاقے میں ایک جیپ کے کھڑی بس سے ٹکرا جانے پر آج صبح تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر پانچ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں قومی شاہراہ نمبر21- پر بالاجی موڑ کے پاس جیپ سڑک کنارے کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر پانچ زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں تین افراد کو جے پور بھیج دیا گیا ہے۔ سبھی مہلوکین ضلع پالی میں سمیرپورعلاقہ کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ہلاک شدگان میں منوج، موہن، پنی دیوی، ناجو دیوی اور پشپا دیوی شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top