Latest News

کھڑے ٹرک سے ٹکرائی جیپ کے اڑ گئے پرخچے،  ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد نکالی ڈرائیور کی لاش

کھڑے ٹرک سے ٹکرائی جیپ کے اڑ گئے پرخچے،  ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد نکالی ڈرائیور کی لاش

بیجا / کھنہ : پہاڑوں میں ہوئی برفباری کے بعد میدانی علاقوں  میں جہاں ٹھنڈ کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے وہیں صبح صبح پڑ رہی گہری دھند گاڑی ڈرائیوں کے لئے مصیبت بن رہی ہے ۔ ایسا ہی ایک معاملہ جی ٹی روڈ پر واقع قصبہ بیجا کے پاس دیکھنے کو ملا جہاں جمعرات کی صبح گہری دھند کے چلتے ایک تیز رفتار جیپ سڑک کے بیچ کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی ۔ جس کے چلتے جیپ ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ 

PunjabKesari
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ جیپ پوری طرح چکنا چور ہو گئی اور گاڑی کے تباہ ہوئے حصے کو توڑنے کیلئے کرین بلانی پڑی ۔ قریب 1 گھنٹے تک کی سخت مشقت کے بعد  گاڑی سے ڈرائیور کو باہر نکالا گیا ۔ جس کی موت ہو چکی تھی ۔ ٹرک ڈرائیور سدیش کمار واسی جموں نے بتایا کہ وہ دہلی سے پٹھانکوت سکریپ (ردی) لے کر جارہا تھا  کہ جیسے ہی وہ بیجا پور پر پہنچا تو اس کی گاڑی کی شافٹ ٹوٹ گئی ۔ 
صبح ہونے تک دھند ہونے کے چلتے وہ سڑک کے سائیڈ پر کھڑ ہوکر پیچھے سے آرہے گاڑیوں کو نکال رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار بولیرو جیپ آئی اور آکر ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ اس دوران جیپ ڈرائیور کی موت ہوگئی ۔ متوفی جیپ ڈرائیور  کی لاش کو مقامی سول ہسپتال کھنہ پہنچایا گیا ۔ ادھر معاملے کو لے کر کوٹ چوکی پولیس نے دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے کر اگلی کارروائی شروع کردی ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top