Latest News

تمل ناڈو میں بس اور لاری میں بھیانک ٹکر، 20 افراد ہلاک، 24 زخمی

تمل ناڈو میں بس اور لاری میں بھیانک ٹکر، 20 افراد ہلاک، 24 زخمی

چنئی:تمل ناڈو کے ضلع ترپور کے اویناشی کے پاس قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح ایک لاری کے کیرالہ اسٹیٹ روڈویزٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ایس آر ٹی سی ) کی بس میں ہونے والی شدیدٹکر میں کم از کم 20  افراد کی موت ہو گئی  جبکہ 24 لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو کسی طرح بس سے باہر نکالا اور ہسپتال میں داخل کرایا۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
 اطلاع کے مطابق بنگلورو سے کوچی جاتے وقت کے ایس آر ٹی سی کی بس جمعرات کی صبح تمل ناڈو کے اویناشی میں لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ بس کا آگے کا حصہ پوری طرح لاری کے نیچے آگیا۔اس حادثے میں بس کے آگے بیٹھے 20 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق ہلاک شدگان میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ اس حادثے میں 24 لوگ شدید طور پر زخمی بتائے جارہے ہیں۔  زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جنہیں سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ میں مصروف ہے۔
شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ بس 48 سیٹڑ تھی اور پوری بھری ہوئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت بس میں لوگ سورہے تھے جس کی وجہ سے  بس میں سوار لوگوں کو شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے میں مارے گئے 14 لوگوں کی لاشوں کو اویناشی کے سرکاری اسپتال میں بھیجا گیا ہے جبکہ 3 لاشوں کو تریپور کے سرکاری ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ ابھی بھی ایک لاش کے بارے میں کسی کو کوئی اطلاع نہیں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top