موگا :آج کل ٹک- ٹاک کے دیوانے نوجوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ویڈیو بنا رہے ہیں اور ٹک ٹاک پر پوسٹ کر رہے ہیں۔ ٹک ٹاک پر مختلف طریقوں کے ویڈیو ڈال کر ان دنوں نوجوان مشہور ہونا چاہتے ہیں اور پیسہ کمانے کی خواہش بھی ان سے یہ سب کرواتی ہے۔
اسی طرح کے ایک واقعہ موگا- فیروز پورروڈ پر واقع گاں گھل خورد کی نہر پر ہوا، جہاں ایک 18 سالہ لڑکے دیپک کمار ولد رام ناتھ رہائشی گاؤں چھوٹی مینیا نے اپنے دوست کو ویڈیو کیمرہ آن کر کے کہا کہ وہ پانی میں چھلانگ لگائے گا اور تم اس کی ویڈیو بنانا پھر اسے پوسٹ پر ڈالیں گے، جس سے اس کی گرل فرینڈ امپریس ہوگی۔ جس کی وجہ سے دیپک نے جب پانی میں چھلانگ لگائی تو پانی کے اندر پڑا پتھرسے اس کا سر ٹکرا گیا۔ ارد گرد کے لوگوں نے چھلانگ لگا کر اس کو باہر نکالا اور اس کے خاندان کو اطلاع دی۔ خاندان والے اسے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے گئے لیکن سر پر لگی شدید چوٹ کی وجہ سے ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔