نیشنل ڈیسک: علم نجوم اور سیاروں کی گردش کی حالت کے لحاظ سے اپریل کا مہینہ پوری دنیا کے لیے کافی اہم رہنے والا ہے کیونکہ مہینے کے آغاز سے پہلے29 مارچ کو کیتو18سال بعد اپنے مگھا نکشتر میں آ چکے ہیں۔ 2 اپریل کو منگل مین راشی میں داخل ہوگا اور اس داخلے کے ساتھ ہی کمبھ راشی میں بنا منگل راہو کا انگارک یوگ ٹوٹ جائے گا جبکہ منگل مین راشی میں شنی اور سورج کے ساتھ تین سیاروں کا یوگ بنائے گا۔ یہ یوگ 14اپریل کو سورج کے میش راشی میں داخل ہونے کے ساتھ ٹوٹے گا۔
اس درمیان گیارہ اپریل کو بدھ مین راشی میں آ کر نیچ کا ہو جائے گا اور 14سے 22 اپریل کے درمیان شنی منگل اور بدھ اترا بھادرپد نکشتر میں رہیں گے۔ اس درمیان19 اپریل کو شکرا ورشب راشی میں داخل ہوگا۔ اس دوران حکومتوں پر دباو سخت پالیسی فیصلے چھپے ہوئے معاملات کا انکشاف اور غلط فیصلوں کے سبب بے چینی یا ٹکراو دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ صحت سے متعلق مسائل جذباتی عدم استحکام اور مالی یا انتظامی دباو بھی ممکن ہے۔ آپ کے لگن پر اس کا درج ذیل طریقے سے اثر پڑے گا۔
میش: میش لگن کے افراد کے لیے اپریل میں بارہواں گھر فعال رہے گا۔ جس سے توانائی میں کمی نیند میں رکاوٹ اخراجات میں اضافہ اور بیرون ملک یا تنہائی سے جڑے معاملات میں چیلنج آ سکتے ہیں۔ 14اپریل کو سورج میش میں اعلیٰ کا ہو کر خود اعتمادی اور طاقت لائے گا۔ 14سے 22 اپریل کے درمیان بارہویں گھر میں سیاروں کی یوتی ذہنی دباو اخراجات اور بے چینی بڑھا سکتی ہے۔ روزانہ ہنومان چالیسا کا پاٹھ کریں۔
ورشبھ ورشبھ لگن کے افراد کا اپریل میں فائدہ رابطہ سازی اور اہداف پر دھیان رہے گا لیکن اتار چڑھاو بھی آئیں گے۔ تین اپریل کو منگل گیارہویں گھر میں شنی کے ساتھ سرگرمی اور رابطے بڑھائے گا لیکن تنازع بھی ممکن ہیں۔19 اپریل کو شکرا لگن میں آ کر کشش اور خود اعتمادی بڑھائے گا۔ 14سے22 اپریل کے درمیان اہداف میں تاخیر اور دباو ممکن ہے۔ اماوسیہ پر کھانا دان کریں اور پتروں کا آشیرواد لیں۔
مِتھن: مِتھن لگن کے افراد کے لیے اپریل پیشہ اور عزت پر مرکوز رہے گا۔ تین اپریل کو منگل دسویں گھر میں دباو اور ذمہ داری بڑھائے گا۔ 15اپریل کو سورج فائدہ اور پہچان دلائے گا۔19 اپریل کو شکرا بارہویں گھر میں اخراجات بڑھا سکتا ہے۔ مگھا میں کیتو تیسرے گھر میں رابطے میں دوری لا سکتا ہے۔ چودہ سے بائیس اپریل کے درمیان پیشے میں دباو اور ٹکراو ممکن ہے۔ رام رام اور ہنومان چالیسا کا پاٹھ کریں۔
کَرک: کَرک لگن کے لوگوں کے لیے اپریل کا مہینہ قسمت اور تعلیم پر مرکوز ہے۔ منگل اور بھاو میں داخل ہوتے ہوئے اختلاف پیدا کر سکتا ہے۔ بدھ کے نیچ ہونے سے فیصلوں میں الجھن اور سفر میں رکاوٹ ممکن ہے۔ 15 اپریل کو سورج دسویں بھاو میں آ کر کیریئر کو مضبوط کرے گا۔ 19 اپریل سے شروع ہونے والا شکر کا گوچر فائدہ دے گا لیکن دوسرے بھاو میں مالی بے استحکام لا سکتا ہے۔ گیتا کا پاٹھ شروع کریں۔
سنگھ: سنگھ لگن کے لوگوں کے لیے اپریل 2026 گہرے بدلاو اور جذباتی اتار چڑھاو لائے گا۔ منگل کا آٹھویں بھاو میںداخلہ حادثہ کروا سکتا ہے اور آپ کی راز داری ظاہر ہو سکتی ہے۔ بدھ کے نیچ ہونے سے مالی غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ اس دوران اپنے نکشتر کا کیتو لگن میں خود کی پہچان بدل سکتا ہے۔ 14 سے 22 اپریل کے درمیان احتیاط ضروری ہے۔ سورج کونمسکار کریں اور ہفتہ کے دن بھوجن دان کریں۔
کنیا: کنیا لگن کے لوگوںکے لیے رشتوں میں تناو ممکن ہے۔ کنڈلی کے ساتویں بھاو میں منگل سورج اور شنی کا داخلہ ازدواجی زندگی میں اختلاف پیدا کر سکتا ہے۔ اس بیچ 10 اپریل سے بدھ کے نیچ راشی میں داخل ہونے سے غلط فہمیاں بڑھیں گی۔ حالانکہ نویں بھاو میں شکر کا ورشبھ راشی میں داخلہ راحت دے گا اور کیتو بارہویں بھاو میں تنہائی بڑھائے گا۔ 14 سے 22 اپریل رشتوں میں تناو بڑھے گا۔ وشنو سہسرنام کا پاٹھ سنیں۔
تلا: تلا لگن کے لوگوںکے لیے منگل شنی اور سورج تینوں پاپ گرہوں کا چھٹے بھاو میں داخلہ شبھ پھل دائی ہوگا۔ آپ کا کام اور صحت پر دھیان رہے گا اور منگل چھٹے بھاو میں محنت بڑھائے گا۔ اس بیچ 14 اپریل سے سورج ساتویں بھاو میں رشتوں پر دھیان لائے گا۔ شکر بارہویں بھاو میں اچانک فائدہ دے سکتا ہے۔ کیتو گیارہویں بھاو میں دوری لا سکتا ہے۔ 14 سے 22 اپریل جدوجہد اور صحت کے مسئلے ممکن ہیں۔ نظم و ضبط رکھیں اور گائے کو بھوجن دیں۔
ورشچک: منگل پانچویں بھاو میں جذباتی اتار چڑھاو لائے گا۔ بدھ کے نیچ ہونے سے فیصلوں میں الجھن ہوگی۔ سورج چھٹے بھاو میں کام پر دھیان دے گا۔ شکر ساتویں بھاو میں رشتے بہتر کرے گا۔ کیتو دسویں بھاو میں کیریئر میں بدلاو لا سکتا ہے۔ 14 سے 22 اپریل احتیاط رکھیں۔ ہنومان چالیسا اور سندرکانڈ کریں۔
دھنو: دھنو لگن کے لوگوںکے لیے چوتھے استھان میں منگل شنی اور سورج کا ترگڑھی یوگ گھر اور خاندان میں تناو پیدا کر سکتا ہے۔ اس بیچ 11 اپریل کو بدھ کے نیچ ہونے سے خاندان میں غلط فہمیاں بڑھیں گی۔ حالانکہ 14 اپریل سے سورج کے پانچویں بھاو میں داخل ہونے سے اعتماد میں کچھ بڑھوتری ہوگی اور نویں بھاو میں کیتو بھی بدلاو لے کر آئے گا۔ 14 سے 22 اپریل کے درمیان ذہنی تناو رہ سکتا ہے۔ سورج گایتری منتر کا جاپ کریں۔
مکر: مکر لگن کے لوگوںکے لیے منگل سورج اور شنی تیسرے بھاو میں انٹرکریں گے۔ اس سے ہمت بڑھے گی۔ حالانکہ اس سے آپ کو تناو اور کندھے میں درد جیسی پریشانی بھی ہو سکتی ہے۔ 11 اکتوبر کو بدھ کے نیچ ہونے سے رابطے میں پریشانی ہوگی۔ حالانکہ اس بیچ پانچویں بھاو میں شکر کا داخلہ کچھ راحت دے گا۔ 14 سے 22 اپریل ذہنی دباو رہے گا۔ گنپتی کو دوروا ارپت کریں اور ہنومان مندر جائیں۔
کمبھ: کمبھ لگن کے سوامی شنی کا دھن بھاو میں داخلہ دھن اور خاندان پر دھیان مرکوز رکھے گا۔ حالانکہ اس بھاو میں منگل کے داخلہ اور بدھ کے نیچ راشی میں داخل ہونے سے مالی غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ 14 اپریل سے تیسرے بھاو میں سورج کا داخلہ ہمت دے گا اور شکر کا چوتھے بھاو میںداخلہ جائیداد سے متعلق کاموں میں کامیابی دلا سکتا ہے۔ اس مہینے میں کل دیوتا کا منتر جپنے سے فائدہ ہوگا۔
مین: مین لگن کے لوگوں کے لیے اپریل کا مہینہ نہایت اہم اور بدلاو لانے والا ہے۔ لگن کے اوپر سے منگل سورج اور شنی کا داخلہ مائگرین اور سر درد جیسی پریشانی دے سکتا ہے جبکہ دوسرے بھاو میں سورج کے داخل ہونے سے آٹھویں بھاو کے سرگرم ہونے سے حادثے کا خوف بنا رہے گا۔
تیسرے بھاو میں شکر رابطے میں بہتری لائے گا۔ 14 سے 22 اپریل ذہنی تناو اور صحت کا دھیان رکھیں۔ یوگ اور دھیان کریں اور نظم و ضبط برقرار رکھیں۔
گوری جین (سونیلا )جیوتشی اور واستو صلاح کار۔