Latest News

لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر بیٹے نے والد کے  خلاف درج کرائی ایف آئی آر

لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر بیٹے نے والد کے  خلاف درج کرائی ایف آئی آر

نئی دہلی:جنوب مغربی دہلی میںوسنت کنج علاقے کے 30سالہ ایک شخص نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی   کو لے کر اپنے باپ  کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی ۔ 
وسنت کنج (مغرب) پولیس تھانے میں بدھوار   کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں  ابھیشیک نام کے شخص نے الزام لگایا ہے کہ ان کے باپ ویریند ر سنگھ (59) لاک ڈاون کے قواعد کی تعمیل نہیں کر رہے ہیںاور علاقے میںا دھر ادھر گھوم رہے ہیں۔ ابھیشیک نے بتایا کہ وہ رجوکری علاج میں رہتے ہیں اور ایک آٹو موبائل لمپنی میں کام کرتے ہیں۔ 
ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن سے اب تک 50سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 2,000سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top