Latest News

بریک فیل ہونے سے بڑا حادثہ، 8 لوگوں کی موت، رشتے دار کی برسی کی تقریب میں جارہے تھے تمام مسافر

بریک فیل ہونے سے بڑا حادثہ، 8 لوگوں کی موت، رشتے دار کی برسی کی تقریب میں جارہے تھے تمام مسافر

منیلا:  وسطی فلپائن کے نیگروس اورینٹل صوبے میں ایک گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں گرنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ جانکاری  دی۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب گاڑی آینگون میونسپلٹی میں ایک قبرستان کی طرف جاتے ہوئے ڈھلان سے نیچے اتر رہی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ گاڑی میں سوار تمام مسافر اپنے ایک رشتہ دار کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد اور سات خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 42 سے 71 برس کے درمیان تھیں۔ حادثے میں چار دیگر مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا ایک مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
 



Comments


Scroll to Top