Latest News

بلوچستان میں کھائی میں گری بس، پاکستانی بحریہ کے 9 فوجیوں کی موت، 29 زخمی

بلوچستان میں کھائی میں گری بس، پاکستانی بحریہ کے 9 فوجیوں کی موت، 29 زخمی

پشاور : جنوبی صوبہ بلوچستان میں منگل کو بس کے کھائی میں گرنے سے اس میں سوار پاکستانی بحریہ کے کم از کم 9 سکیورٹی اہلکاروں کی موت ہو گئی اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔  بس گوادر ضلع کے اورمرا علاقے سے کراچی جارہی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی چھٹیوں میں اپنے گھر جا رہے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بیلا جمیل بلوچ نے کہا کہ جب بس لاس بیلا میں بوجی ٹاپ پر پہنچی تب کھائی میں گر گئی۔ابتدائی تحقیقات  میں پتہ چلا کہ بس کے  بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔بیلا نے کہا کہ پاکستانی بحریہ، پاکستان کوسٹ گارڈ اور دیگر فورسز کے جوان  فوری  طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی۔
 



Comments


Scroll to Top