National News

پنجاب کی 87فی صدی آبادی آسکتی ہے کورونا کی زد میں، اکتوبر تک جا سکتا ہے معاملہ : کیپٹن

پنجاب کی 87فی صدی آبادی آسکتی ہے کورونا کی زد میں، اکتوبر تک جا سکتا ہے معاملہ : کیپٹن

چنڈیگڑھ:پنجاب کے وزیر اعلیٰ  کیپٹن  امریندر سنگھ  نے کہا کہ صوبہ کی 87 فی صدی آبادی کورونا وائرس کی زد میں آسکتی ہے ۔ انہوں نے پی جی آئی  کی ایک رپورٹ کا حوالہ  دیتے  ہوئے  کہا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاون جیسے حالات   اکتوبر ماہ تک رہ سکتے ہیں ۔ کیپٹن نے یہ بھی ذکر  کیا کہ اس ساری حالت سے نپٹنے  کے لئے ایک  ہائی پائور  کمیٹی  کی بھی تشکیل دی گئی  ہے جو یہ فیصلے لے گی کہ اکتوبر تک کس طرح   سے صوبے کی معیشت کو بر قرار کیا   جائے۔ وہ شکروار  کو ویڈیو کانفرنسنگ  کے ذریعے   صحافیوں  کو خطاب کر  رہے تھے ۔ لاک ڈاون کو لے کر  انہوں نے اشارے دیئے  کہ وہ اس کی مدت میں توسیع  کے حق میں ہے  باقی ا س پر فیصلہ دوپہر  بعد رکھی گئی کیبنٹ  کی میٹنگ  میں لیا جائے گا۔
پنجاب میںکورونا دوسر ی سٹیج پر : کیپٹن 
 کورونا کی  حالات  بتاتے ہوئے  کیپٹن نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس  کمیونٹی سٹیج پر ہے ۔ انہوں نے واضح  کیا کہ اس سٹیج  پر کورونا وائر س سے متاثر شخص  کی  کوئی  ٹریولنگ   ہسٹری  نہیں ہوتی ہے۔ وہ انفیکشن سے پہلے  کس کے رابطے  میں آیا تھا ۔ اسے خود بھی پتہ نہیںہوتا ہے۔ پی جی آئی کی رپورٹ  میں انفیکشن پھیلنے کی بنیاد  بتاتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  جولائی  اور اگست ماہ میں انفیکشن  پیک پر پہنچنے کا امکان ہے۔ اس حساب سے صوبے میں معیشت  کو پٹڑی  پر لانے کے لئے اکتوبر ما ہ تک کا وقت لگ جائے گا۔
پنجاب میں صرف کسانوں کو ملے گی  لاک ڈائون  میں راحت: کیپٹن
پنجاب میں اب تک 2837 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، جن میں سے 132معاملے کورونا پازیٹو  پائے گئے ہیں۔ پنجاب میںاب  تک 11 اموات ہو چکی ہیں۔ موجودہ حالات میںصرف 1 ہی مریض  وینٹی لیٹر  پر ہے ۔ نواں شہر ، مو ہالی ، جالندھر  اور  ہوشیار پور میں کورونا  وائرس کے زیادہ معاملے سامنے آ  رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ لاک ڈاون میں صرف کسانوں کو ہی راحت  دی جائے گی۔ کسانوں کی سہولت کے لئے حکومت نے فیصلہ  کیا ہے کہ 15 اپریل سے منڈیوں میں  فصل کی خرید  شروع کی جائے  گی ۔ موجودہ حالات  کو  دیکھتے  ہوئے حکومت نے  منڈیوں کی تعداد  1800 سے بڑھا کر   3800 کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکز ی حکومت کی جانب  سے صوبہ کو جاری کی گئی 15 ہزار کروڑ روپے کی رقم کافی نہیں ہے ۔ کیپٹن  کے مطابق موجودہ بحران سنگین  ہے لہذا مرکز کو صوبے کے لئے اور فنڈ   جاری کرنا چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top