Latest News

ایس ایس بی کے8مذید جوان کورونا پازیٹو پائے گئے، 13ملازمین آ چکے ہیں وائرس کی زد میں

ایس ایس بی کے8مذید جوان کورونا پازیٹو پائے گئے، 13ملازمین آ چکے ہیں وائرس کی زد میں

نیشنل ڈیسک: بھارت میں کورونا  وائرس  تیزی سے  پھیلتا جا رہا  ہے۔ ملک کی سکیورٹی میں  تعینات فوج کے جوانوں میں بھی کورونا وباء پہنچ چکی  ہے۔ سوموار کو دہلی میں  ایس ایس بی  کے 8 مذید جوان کورونا وائرس سے متاثر  پائے گئے ہیں۔افسرا ن نے بتایا کہ ان جوانوں کو مختلف  سرکاری تنظیموں  میں تعینات کیا گیا  تھا۔ نئے معاملوں  کے ساتھ اب  ایس ایس بی میں  13 جوان  کورونا  کی زد میں آ چکے ہیں۔ 
وہیں، سوموار  کو  مغربی  بنگال گئی مرکز کی انٹر منسٹری آف سینڑل ٹیم (آئی ایم سی ٹی) کے ساتھ  تعینات  ایس ایس بی کا ایک جوان کورونا وائرس  سے متاثر  پایا گیا ہے۔ جس کے بعد  50 سے زیادہ جوانوں کو الگ  کیا گیا ۔ افسران  نے  سوموار کو بتایا کہ متاثر ہ جوان  ایک ڈرائیور  (کانسٹیبل رینک)  کے طور  تعینات تھا  اور وہ آئی  ایم سی ٹی کے ساتھ تھا۔ آئی ایم سی ٹی کورونا وائرس کی  روک تھام  کے لئے  صوبائی حکومت  کے اقدامت کا جائزہ  اور اٹھائے جانے والے اقدامات  کے بارے میں سجھاؤ  دینے کے  لئے  کولکتہ  اور دوسرے  مقامات  کا دورہ  کر رہی ہے۔
افسران نے بتایا کہ جوان اتوار کو کورونا وائرس سے متاثر ملا۔ اسے اب  صوبائی حکومت  کے ایک الگ  مرکز میں بھرتی  کرایا گیا ہے۔ آئی  ایم ایس  کولکتہ میں  بی ایس ایف کے گیسٹ  ہاؤس میں رکی ہوئی ہے اور بی ایس ایف ہی  انہیں  گاڑی،  حفا ظتی جوان  اور کھانا  فراہم  کرا رہی  ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثر ہ  جوان کے رابطے  میں آئے  50 سے زیادہ  جوانوں  کو الگ رہائش  میں  بھیجا  گیا ہے اور اب تک لگ بھگ 20 جوانوں کی جانچ کی گئی  ہے اور ان  کی رپورٹ کا انتظار  ہے۔



Comments


Scroll to Top