Latest News

ممبئی کے تاج ہوٹل  کے 6ملازم  کورونا پازیٹو  ، رابطے میں آئے سبھی لوگ  کوارنٹائن

ممبئی کے تاج ہوٹل  کے 6ملازم  کورونا پازیٹو  ، رابطے میں آئے سبھی لوگ  کوارنٹائن

نیشنل ڈیسک:تاج محل پیلیس اینڈٹاورس  ہوٹل کے کم سے کم 6ملازمین کووڈ 19سے متاثر  پائے گئے ہیں۔ جن افراد کو مثبت پایا گیا ہے ، ان میں زیادہ تر لوگوں میں بیماری کی کوئی علامت  نہیں تھی۔ حالانکہ سبھی کو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ جہاںان کی حالت نارمل بتائی جا رہی ہے۔ 
تاج سیریز کی ڈا ئریکٹر انڈین ہوٹلس اینڈ کمپنی ( آئی ایچ سی) نے سنیچر وار کو کہا تھا  کہ ہوٹل کے کچھ ملازم کورونا وائر س  سے  متاثر  پائے گئے ہیں۔ کمپنی نے شہر میں کورونا وائرس  انفیکشن  کے خلاف میدان میں ڈٹے  صحت ملازمین اور ڈاکٹرو ں کو اپنے ہوٹل میں رکھا ہے۔ اس نے اپنے قریب 500 ملازمین کی جانچ کرائی تھی ۔ کمپنی نے متاثرین  کی تعداد نہیں  بتائی  تھی لیکن ایک بیان میں کہا  تھا کہ ان میں سے زیادہ تر میں اس  انفیکشن کی کوئی علامت نہیں ہے۔
ذاتی ہسپتال  کے ایک ڈاکٹر نے کہا  تھا کہ جنوبی ممبئی میں تاج محل پیلیس کے کم سے کم چھ ملازم کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان کی طبیعت  ٹھیک ہے ۔ حالت نارمل ہے اور ہسپتال سے جلد چھٹی مل جائے گی۔ گیٹ وے آف انڈیا کے سامنے واقع  تاج نحل پیلیس اور ٹاور جو لاک ڈاون  کے مد نظر حال میں اپنی خدمت نہیں دے رہا ہے ۔ کیلن  ہوٹل کے کچھ ملازمین ابھی بھی وہاں رکے ہوئے ہیں کیونکہ ہوٹل ابھی اس بحران کی گھڑی میں میڈیکل جنگجو  وں اور صحت ملازمین کو جگہ دے رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top