Latest News

جالندھر میں پھر ''کورونا''کا دھماکہ،6نئے پازیٹو معاملے آئے سامنے

جالندھر میں پھر ''کورونا''کا دھماکہ،6نئے پازیٹو معاملے آئے سامنے

جالندھر:جالندھر میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ سوموار کو جالندھر میں 6نئے کورونا  پازیٹو  مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ،جس کے بعد اب ضلع میں پازیٹو معاملوں کی تعداد بڑھ کر 228تک پہنچ گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ آج پازیٹو پائے گئے معاملوں میں سے 5 معاملے گزشتہ دنوں جالندھر میں ملے کورونا کے مریض ورون نواسی دادا کالونی کے رابطے میں آئے تھے جبکہ ایک مریض  گورو امر داس  نگر میں سے سامنے آیا  ہے، جسے سانس سے متعلقہ مشکل ہونے کی وجہ سے ہسپتال  میں داخل کروایا گیا تھا۔ اس کے کورونا جانچ کے  لئے سیمپل  لئے گئے تھے، جسکی رپورٹ آج پازیٹو پائی گئی ہے۔ بتا دیں کہ جالندھر میں اب کورونا پازیٹو معاملوں کی تعداد 228 تک تجاوز کر چکی ہے ، جن میں سے 7مریض کورونا کے خلاف جنگ ہار گئے اور 190 سے زیادہ ٹھیک ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top