Latest News

بہار:کارتک پورنما کے موقع پر اسنان کے دوران ڈوبنے سے چھ کی موت

بہار:کارتک پورنما کے موقع پر اسنان کے دوران ڈوبنے سے چھ کی موت

پٹنہ: بہار کے نوادہ اور نالدا ضلع میں کارتک پورنما کے موقع پر اسنان کرنے کے دوران چھ افراد کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔
نوادہ سے یہاں موصولہ خبروں کے مطابق ضلع کے واول ڈویژن کے سیھودیورا گاؤں میں آج تالاب میں ڈوب کرتین لوگوں کی موت ہو گئی۔ سیکھودیورا گاؤں کے ہردیو مہتو کی بیٹی انورادھا کماری (18) اور اس کی سہیلی بالمیی ساہ کی بیٹی شلپی کماری (18) کارتک پورنما کے موقع پر گاؤں کے ہی بڑی سوریہ مندر کے تالاب میں اسنان کرنے گئی تھیں تبھی دونوں گہرے پانی میں چلی گئیں۔ انہیں بچانے کے لئے اسی گاؤں کے ایک ٹیچر اویناش کمار عرف راکیش سنگھ (40) تالاب میں اترے لیکن وہ بھی گہرے پانی میں چلے گئے جس کے سبب تینوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ اویناش جموئی کے ایک سرکاری سکول میں استاد تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے نوادہ صدر سپتال بھیج دیا گیا ہے۔

PunjabKesari
راجگیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نالندہ ضلع کے گری یک تھانہ علاقہ میں آج سیکری دریا میں ڈوب کر تین کم عمر لڑکیوں کی موت ہو گئی۔ ضلع کے گھوسراوا گاؤں کے اجے سنگھ کی بیٹی انشو کماری (17) سونم کماری (15) اور دیپو سنگھ کی بیٹی پریتی کماری (15) کارتک پورنما کے موقع پر سری دریا میں اسنان کر رہی تھیں تبھی تینوں کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ غوطہ خوروں کی مدد سے لاشوں کو دریا سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بہارشریف صدر سپتال بھیج دیا گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top