National News

پاکستان میں 52 دہشت گرد مارے گئے

پاکستان میں 52 دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد/لاہور: پاکستان کے تین صوبوں میں مختلف مہمات کے دوران سکیورٹی فورسز نے 52 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق طالبان سے تھا۔ فوج اور حکام نے یہ معلومات فراہم کیں۔
انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح پنجاب صوبے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ جمعرات کو بلوچستان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر دو مختلف آپریشنز (آئی۔بی۔او) میں 41 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا اور خیبر پختونخواہ صوبے میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی۔ٹی۔پی) کے ایک کمانڈر سمیت اس کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

                
 



Comments


Scroll to Top