نیشنل ڈیسک :چین میں تقریباً تین ماہ پہلے دستک دینے والے کورونا وائرس نے اب ہندستان کی بھی پریشانی بڑھادی ہے۔ ہندستان میں کووڈ- 19 کے پھیلنے سے اب تک دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 82 لوگ اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔
اسی درمیان خبر آرہی ہے کہ مہاراشٹر کے ناگپور میں ہسپتال میں داخل کورونا وائرس کے 5مشتبہ مریض ہسپتال سے بھاگ گئے ہیں۔ دیر رات ہوئے اس واقعہ کے بعد شہر میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ مریضوں کی تلاش جاری ہے۔
https://twitter.com/ANI/status/1238696299618164737?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1238696299618164737&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fwest-india-maharashtra-5-suspected-corona-patients-fleeing-from-nagpur-hospital-police-blockade-in-city-snm-296588.html
اطلاعات کے مطابق ناگپور کے اندرا گاندھی گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈہاسپیٹل(مایو) سے کورونا وائرس کے پانچ مشتبہ مریض بھاگ گئے۔ ان سبھی کو وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے ہسپتال سے بھاگنے کی خبر کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے جونل ڈی سی پی راہل مکنیکر نے بتایا کہ پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور پورے شہر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ مشتبہ کی ابھی حالت کیا تھی ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے متاثر17 مریضوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
ادھر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ملک میں مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ جہاں جمعرات کو کورونا متاثرین کی تعداد 75 تھی ، وہیں جمعہ کو یہ تعداد بڑھ کر 81 ہوگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ حالانکہ مرکزی حکومت کے ساتھ ہی ریاستی حکومت بھی کورونا سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ، لیکن متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔