Latest News

ہریانہ میں کورونا وائرس کے سامنے آئے  5 مشتبہ معاملے ، محکمہ صحت  میں مچا ہڑکمپ

ہریانہ میں کورونا وائرس کے سامنے آئے  5 مشتبہ معاملے ، محکمہ صحت  میں مچا ہڑکمپ

پنچکولہ : چین میں تباہی مچانے کے بعد ہندوستان  میں دستک دے چکا کورونا  وائرس ابھی ہریانہ کے لوگوں کو بھی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ ہریانہ میں کورونا وائرس کے 5 مشتبہ کیس ملنے سے محکمہ صحت میں ہڑکمپ مچا ہوا ہے ۔ ان پانچ معاملوںمیں سے 2 گوروگرام، 1 فرید آباد، 1 نوح اور 1 پانی پت سے سامنے آیا ہے۔ ہریانہ صحت ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سورج بھان کمبوج نے  جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ کے تمام اضلاع کے سول سرجن کوکورونا وائرس کو لے کر ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی ایڈوئزری کے مطابق ہریانہ محکمہ صحت کی جانب سے بھی چین سے آنے والے ہر شخص کی تحقیقات جاری ہے  اور ان  کوانڈر آبزرویشن میں رکھنے اور سیمپل لینے کا  عمل کیا جا رہا ہے۔ فوری اثر  سے ریاست کے تمام اضلاع میں  آئی سولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس ٹیم سے  بنائی گئی ہیں،جو فوری طور پر ان کے رابطے میں آکر ان کا  خیال رکھیں گی اور نگرانی کریں گی۔

PunjabKesari
کیا ہے کورونا وائرس 
 بتادیں کہ کورونا  وائرس ایک طرح کا انفیکشن پھیلانے والا وائرس ہے۔ یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں انفیکشن کے ذریعے پھیلتا ہے۔ دنیا کے تمام ممالک میں یہ وائرس چین سے آنے والے مسافروں کے ذریعے ہی پہنچ رہا ہے۔ اس وائرس کی علامات نمونیا کی ہی طرح ہیں۔  کورونا وائرس جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ وائرس چین کے لوگوں میں سمندر  ی مخلوق کے ذریعے پھیلا ہے۔  جنوبی چین میں سمندر کے ارد گرد رہنے والے لوگوں کو سب سے پہلے اس وائرس نے زد میں لیا، جن میں ووہان شہر شامل ہے۔

PunjabKesari
کیا ہیں اس کی علامات 
 کورونا وائرس کی علامات بخار، سانس لینے میں دقت، سردی زکام، کھانسی، ناک کا مسلسل بہنا، سر میں درد، اندرونی اعضا کا کام بند ہونا ۔ کورونا وائرس میں کسی بھی طرح کی کوئی اینٹی بائیوٹک کام نہیں کرتی ہے۔ فلو میں دی جانے والی اینٹی بایو ٹک  بھی اس وائرس میں کام نہیں کرتی ہے۔ ہسپتال میں داخل کرائے جانے والے شخص کے اعضا کو فیل ہونے سے بچانے کے لئے اس زیادہ سے زیادہ مقدار میں مائعات (پینے والی چیزیں) دیا جاتا ہے
 



Comments


Scroll to Top