Latest News

انگلش چینل عبور کرتے ہوئے بچے سمیت 5 لوگو ںکی موت، وزیر اعظم رشی سنک کے فیصلے کے کچھ گھنٹے بعد پیش آیا واقعہ

انگلش چینل عبور کرتے ہوئے بچے سمیت 5 لوگو ںکی موت، وزیر اعظم رشی سنک کے فیصلے کے کچھ گھنٹے بعد پیش آیا واقعہ

پیرس: شمالی فرانس سے خطرناک انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک بچے سمیت 5 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ ووکس ڈو نورڈ اخبار میں شائع ہونے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ منگل کو شمالی فرانس کے ویمیروکس ساحل سمندر  سے پانچ تارکین وطن کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ یہ واقعہ  برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے مہاجرین کو روانڈا بھیجنے کے  فیصلے پر برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے کی منظوری کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔  انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس قانون کو غیر انسانی اور ظالمانہ قرار دیا ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے پیر کو وعدہ کیا تھا کہ روانڈا کے لیے ملک کی پہلی جلاوطنی کی پرواز 10 سے 12 ہفتوں میں روانہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے پیر کو پریس کانفرنس کے ذریعے اس حوالے سے اپنا پیغام براہ راست عوام تک پہنچایا۔ بل پر آج 'ہاؤس آف کامنز' میں غور کیا جائے گا اور 'ہاؤس آف لارڈز' بعد میں اس پر غور کرے گا۔ سنک نے کہا کہ غیر منتخب ہاؤس آف لارڈز کو اس قانون کی منظوری کو روکنا نہیں چاہیے جس سے پناہ کے متلاشی کچھ افراد کو روانڈا بھیج دیا جائے۔
 



Comments


Scroll to Top