Latest News

زلزلے کے جھٹکوں سے پھر دہل اٹھا پڑوسی ملک

زلزلے کے جھٹکوں سے پھر دہل اٹھا پڑوسی ملک

کٹھمنڈو: مغربی نیپال کے سدور مغربی صوبے میں جمعرات کو 4.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے سے کسی بھی قسم کا نقصان فوری طور پر رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ قومی زلزلہ نگرانی مرکز کے مطابق، زلزلہ رات  1:08 بجے ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز بجھانگ ضلع کے دنتولا علاقے میں تھا۔ بجھانگ ضلع کٹھمنڈو سے تقریبا 475 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔
پڑوسی اضلاع باجورا، بیتڑی اور دارچولا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے کسی بھی قسم کے نقصان فوری طور پر  کوئی خبر نہیں ملی ہے ۔ نیپال سب سے فعال ٹیکٹونک علاقوں (زلزلہ والے  علاقے چار اور پانچ) میں سے ایک میں واقع ہے، جو اسے زلزلوں کے لیے انتہائی حساس بناتا ہے۔ یہاں ہر سال کئی زلزلے آتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top