National News

کیلیفورنیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،آدھی رات کو نیند سے جاگے ہزاروں لوگ

کیلیفورنیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،آدھی رات کو نیند سے جاگے ہزاروں لوگ

انٹر نیشنل ڈیسک: امریکہ کے شمالی کیلیفورنیا میں جمعرات کی صبح سویرے4.6 شدت کا زلزلہ آیا جس سے لوگ اچانک نیند سے جاگ اٹھے۔ یہ جھٹکا تقریباً 160 کلومیٹر کے علاقے میں محسوس کیا گیا جس میں سان فرانسسکو بھی شامل ہے۔ زلزلے کا مرکز بولڈر کریک کے قریب سانتا کروز کی پہاڑیوں میں تھا۔ یہ واقعہ صبح تقریباً1:40منٹ پر پیش آیا۔ کئی لوگوں نے بتایا کہ پہلے ان کے فون پر انتباہ آیا اور پھر بستر اور کھڑکیاں ہلنے لگیں۔
اب تک کسی بڑے نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے فروری میں بھی اسی علاقے میں کئی چھوٹے زلزلے آئے تھے۔ ماہرین کے مطابق یہ علاقہ طویل عرصے سے زلزلہ خیز سرگرمیوں والا ہے جہاں بار بار ہلکے جھٹکے محسوس ہوتے رہتے ہیں۔


 



Comments


Scroll to Top