Latest News

مودی کی'' ایک پیڑ ماں کے نام '' مہم کی گونج اسرائیل تک ، یہودی ورثے کی سرزمین پر لگائے گئے 300 پودے

مودی کی'' ایک پیڑ ماں کے نام '' مہم کی گونج اسرائیل تک ، یہودی ورثے کی سرزمین پر لگائے گئے 300 پودے

انٹرنیشنل ڈیسک: وزیر اعظم نریندر مودی کی 'ایک پیڑ ماں کے نام ' مہم کے تحت اسرائیل کے موشاو نیواتیم میں کم از کم تین سو پودے لگائے گئے اور ماحولیاتی بیداری کا تہوار تو بشوات بھی منایا گیا۔ اس پروگرام میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا انعقاد ہندوستان  کے سفارت خانے نے اسرائیل کی غیر منافع بخش تنظیم کیرن کائمیٹ لی اسرائیل (Keren Kayemet LeYisrael)  اور زرعی بستی موشاو نیواتیم  (Moshav Nevatim)کے تعاون سے کیا تھا۔ یہ پروگرام ہندوستان  اور اسرائیل کے درمیان ماحولیاتی پائیداری، سماجی شمولیت اور عوامی روابط کے تئیں مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ یہ جانکاری پروگرام کے بعد جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔

From Roots to Relationships 🌱
Jointly celebrated the Jewish festival of ‘Tu Bishvat’ (New Year for Trees) and Indian Prime Minister Shri. Narendra Modi’s initiative of ‘Ek Ped Maa Ke Naam’ at Moshav Nevatim today.
‘Ek Ped Maa ke Naam’ at Moshav Nevatim 🇮🇱 brought children &… pic.twitter.com/JI47t4hi71

— India in Israel (@indemtel) February 2, 2026


اس موقع پر اسرائیل کی وزارت برائے ماحولیاتی تحفظ کے ڈائریکٹر جنرل رامی روزن، اسرائیل میں ہندوستان کے سفیر جے پی سنگھ اور بنی شمعون علاقائی کونسل کے سربراہ نیر زمیر موجود تھے۔ تینوں نے ہندوستان اور اسرائیل کی ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ وابستگی کو اجاگر کیا۔ سفیر جے پی سنگھ نے کہا کہ تو بشوات اور ایک  پیڑ ماں کے نام دونوں ہی مہمات درختوں کو سماجی شمولیت اور پائیدار طرز زندگی کے مرکز میں رکھتی ہیں۔ یہ مشترکہ روایات ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات اور عوامی سطح پر مضبوط رشتوں کی عکاسی کرتی ہیں اور یہ واضح کرتی ہیں کہ ہمارے دونوں ممالک فطرت، سماج اور مشترکہ اقدار کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ درخت ہندوستان اسرائیل دوستی کی پائیدار علامت بنیں گے اور اس رشتے کو آنے والی نسلوں تک آگے بڑھائیں گے۔
معزز مہمانوں نے ہندوستان اور اسرائیل کی مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے دھرتی ماں کے تحفظ کی مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا۔ رامی روزن نے کہا کہ آج کا پروگرام اسرائیل اور ہندوستان کے قریبی تعلقات کی علامت ہے۔ دونوں ممالک خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے شعبے میں تعاون کر رہے ہیں۔ اختراع کی مشترکہ خواہش کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ فطرت کی حفاظت کرنا زندگی کی حفاظت کا لازمی حصہ ہے۔ موشاو نیواتیم کی بنیاد کوچی سے آئے ہندوستانی یہودیوں نے رکھی تھی اور آج بھی یہاں ان کی وراثت زندہ ہے، جس میں روایتی کوچین طرز میں بنا ایک عبادت خانہ شامل ہے۔ یہاں ہندوستان یہودی ورثہ مرکز بھی قائم ہے جو ہندوستان کے یہودیوں کی روایات اور اقدار کو محفوظ رکھے ہوئے ہے۔
 



Comments


Scroll to Top