Latest News

برکینا فاسو میں 30مشتبہ دہشت گردہلاک

برکینا فاسو میں 30مشتبہ دہشت گردہلاک

اوگاڈگو: مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی ساہیلین علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک مہم چلائی جس میں کم از کم 30 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔قومی ٹیلی ویژن چینل آرٹی بی نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
اس مہم میں بہت سے فوجی زخمی بھی ہو گئے۔برکینا فاسو میں 2015 سے ہی مسلسل دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں جس میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً تین لاکھ لوگوں کو اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

PunjabKesari
دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ملک کے کئی علاقوں میں ہنگامی اور کرفیو جیسی صورتحال ہے۔ اس سے پہلے پیر کو شمالی صوبہ لوروم کے ٹیٹا گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 8 شہریوں کی موت ہو گئی تھی۔
اس سے پہلے 28-29 ستمبر کو برکینا فاسو کے جم ٹینگا اور بورزنگا گاں میں دہشت گردانہ حملے میں تقریبا 20 افراد کی موت ہو گئی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top