National News

کورونا بحران:ممبران پارلیمنٹ کی سیلری میں30فی صد کی  کٹوتی

کورونا بحران:ممبران پارلیمنٹ کی سیلری میں30فی صد کی  کٹوتی

نیشنل ڈیسک:ملک میںجاری کورونا بحران  کو دیکھتے ہوئے مرکزی کیبنٹ نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزیر پرکاش جاوڈیکر نے سوموار کو بتایا کہ مرکزی  کیبنٹ کی میٹنگ میں آج دو اہم فیصلے لئے گئے ۔ مودی حکومت تنخواہ کٹوتی کے لئے آرڈنینس لائی گی   جس کے تحت ممبران پارلیمنٹ  کی 30فی صد ی سیلری  کٹے گی ، جس   کے تحت وزیر اعظم  نریندر مودی سمیت وزرا اور ممبران پارلیمنٹ   کی 30فی صد ی سیلری میںکٹوتی کی جائے گی۔
جاوڈیکر نے بتایا کہ 1اپریل  2020سے یہ فیصلہ لاگو  ہوگا۔ ممبران پارلیمنٹ اگلے ایک سال تک 30فی صد کم سیلر ی  لیں گے اور اس میںوزیر اعظم ، صدر اور گورنر  بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ممبران پارلیمنٹ فنڈ بھی2سال کے لئے ملتوی کر  دیا گیا۔
بتا دیں کہ مودی نے کورونا وائرس کے پیش نظر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزرا کی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ملک کی تاریخ میں یہ پہلی بار  ممکن ہوپایا ہے کہ جب وزرا کونسل یا کابینہ  کی میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے کی گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top