Latest News

تو مل گئی کورونا کی دوائی !کیرل میں 3پازیٹو مریض پیراسٹمول سے ہوئے ٹھیک

تو مل گئی کورونا کی دوائی !کیرل میں 3پازیٹو مریض پیراسٹمول سے ہوئے ٹھیک


نیشنل ڈیسک:ملک میں کورونا کا خوف ہے ،لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اس وائرس کا علاج عام بخار میں دی جانے والی پیرا سٹمول  سے بھی ہو سکتا ہے ۔ کیرل میں یہ ثابت بھی ہوا ہے۔ صوبے کے سرکاری ڈاکٹروںنے سخت محنت اور دوائوں کے ذرئعے ملک میں کورونا کے شروعاتی تینوں مریضوں کو ٹھیک کر دیا ۔
حالانکہ اس دوران  ترشور میں ڈاکٹروں کی اگوائی  کرنے والی ضلع صحت افسر  ڈاکٹر کے جے رانی32دن اور الاپوجھا  کی ضلع صحت افسر ڈاکٹر  انیتا  دو ہفتے تک اپنے گھر نہیں گئیں ۔ کورونا سے متاثر تینوں طلباء چین کے ووہان سے آئے تھے۔
کیرل کے  ترشور ، الا پوجھا  اور کاسر گوڈ کے رہائشی  ان طلباء کا علاج وہی کے ضلع ہسپتال میں کیا گیا،جہاں کورونا کے لئے خصوصی آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے تھے۔ کورونا سے نپٹنے کے لئے کوئی دوا  ابھی تک  نہیں کھوجی گئی  ہے ۔ اس کی وجہ سے  کیرل کے ڈاکٹروں  نے وہی علاج کیا جو عام طور پر بخار ، نمونیا میں کیا جاتا ہے ۔ تینوں پازیٹو  مریضوں میں کورونا کی بہت کم حرارت تھی ، اس لئے انہیں پیرا میڈیکل  و دوسری دوائیں   دی تھیں۔اس میں ٹھنڈ اور کھانسی کی دوا بھی شامل تھی ۔ اس کے علاوہ تینوں کی لگا تار کائونسلنگ کی گئی ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چونکہ تینوں مریض جوان تھے ۔ ان کی امیونٹی  بھی اچھی تھی ،اس لئے وہ کورونا کو ہرانے میں کامیاب رہے ۔ الاپوجھا ضلع  میںکیرل  کا دوسرا پازیٹو  پایا گیا تھا ۔ یہاں کی صحت افسر انیتا ایل  بتاتی ہیں کہ جیسے ہی اس لڑکے کی رپورٹ پازیٹو  آئی ، ہم جنگی سطح پر  کورونا سے لڑنے کے لئے  میدان میں ڈٹ گئے۔ میں لگاتار دو ہفتے  تک ہسپتال کے ایک کمرے  میںرکی رہی ۔ اس دوران میری بیٹی کا امتحان چل رہا تھا ۔ مجھے پتہ تھا کہ اسے میری ضرورت ہے ،لیکن زیادہ ضرورت  میرے آفس کو تھی ۔ میری غیر حاضری میں میری بیٹی اور بیٹے نے خود ہی اپنا خیال رکھا۔
 



Comments


Scroll to Top