Latest News

جالندھر :ایک ہی خاندان کے 3 ممبران کورونا کی زد میں، 17سال کے بیٹے  کی رپورٹ  بھی پازیٹو

جالندھر :ایک ہی خاندان کے 3 ممبران کورونا کی زد میں، 17سال کے بیٹے  کی رپورٹ  بھی پازیٹو

جالندھر :شہر کے نجاتم نگر  رہائشی   روی چھابڑہ  کے 17سالہ بیٹے کی  کورونارپورٹ  آج  پازیٹو آئی ہے ، جس کی تصدیق محکمہ  نے  کی  ہے ۔ شکر وار  کو ان کے بیٹے کی ٹیسٹ کے لئے بھیجی  گئی دوسری رپورٹ بھی پازیٹو   پائی گئی  ہے۔ وہ شہر   کے سول ہسپتال میں بھرتی ہے ۔ گزشتہ روز  چھابڑہ  کے بیٹے اور بیٹی کی  پہلی رپورٹ نیگیٹو آئی تھی اور انکی  بیوی  کا سیمپل بھی  دوبارہ بھیجا گیا تھا۔ 
بتا دیں  کہ  محکمہ صحت  سے ملی  جانکاری کے مطابق سول ہسپتال میںداخل روی چھابڑہ  کا کوروناٹیسٹ  پازیٹو پایا گیا تھا۔نو جوان  کی ماتا  کا پہلے ہی کورونا ٹیسٹ   پازیٹو آ چکا ہے  ۔ کورونا متاثرہ   عورت  کے بیٹے کا معاملہ پازیٹو  آنے کے بعد جالندھر  میں  کورونا متاثرین  کی تعداد 12تک پہنچ چکی ہے۔
پنجاب میں کورونا کا قہر 
پنجاب میںاب تک 133پازیٹو معاملے سامنے آ چکے ہیں  جبکہ 12 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ موہالی میں سب سے زیادہ  کورونا کے 38 معاملے ہیں۔ نواں شہر میں 19، ہوشیار  پور  کے 7، جالندھر  کے 12، لدھیانہ میں10 ، امرتسر میں11، پٹیالہ میں1، روپڑ  میں 3، مانسہ میں 11،پٹھانکوٹ میں7، فرید کوٹ  میں2، برنالہ میں 2، کپورتھلہ کا ایک  ، موگا کے 4 معاملے  پازیٹو  آ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فتح گڑھ  صاحب  کے 02 پازیٹو معاملے ، مکتسر میں 1،سنگرور میں2پازیٹو کیس  سامنے آئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top