Latest News

پاکستان میں کوئلے کی کان گرنے سے 3 کان کن ہلاک

پاکستان میں کوئلے کی کان گرنے سے 3 کان کن ہلاک

پشاور: پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں کوئلے کی کان گرنے سے تین کان کن ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کو پشاور سے 35 کلومیٹر جنوب مغرب میں درہ آدم خیل قصبے میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے کان کن صوبہ خیبر پختونخواہ(کے پی کے)کے ضلع شانگلہ کے رہائشی تھے۔
پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تینوں جاں بحق کان کنوں کی لاشیں نکال لیں۔ اس کے علاوہ چار دیگر زخمیوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی کان کنوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
 



Comments


Scroll to Top