Latest News

ملک کے 5صوبوں  کے 25چمگادڑوں میں ملا کورونا وائرس ، انسان کے  لئے بڑھ  سکتا  ہے خطرہ

ملک کے 5صوبوں  کے 25چمگادڑوں میں ملا کورونا وائرس ، انسان کے  لئے بڑھ  سکتا  ہے خطرہ

نیشنل ڈیسک:کورونا وائرس  وبا  کی جانب سے دنیا کو اپنی زد میںلئے جانے کے درمیان ہندوستانی محققین کو کیرل ، ہماچل پردیش ، پڈوچیری اور تمل ناڈومیں چمگادڑ کی دو اقسام  میں الگ طرح کے کورونا وائرس  'بیٹ کورونا وائرس ' (بیٹ کوو)  کی موجودگی ملی ہے ۔ بھارتیہ میڈیکل ریسرچ کونسل ( آئی سی ایم آر)  کا یہ مطالعہ انڈین جرنل آف  میڈیکل ریسرچ میں شائع  ہوا ہے۔ 
پنے میں نیشنل انسٹی چیوٹ آف ویرولوجی میں سائنسدان  اور اس مطالعہ کی اہم مصنف  ڈاکٹر پرتگیا ڈی یادو نے کہا کہ اس بات کا جو ثبوت یا تحقیق  نہیں ہے جو یہ دعوی کرتا ہو کہ یہ بیٹ  کورونا انسان میں بیماری کا  سبب بن سکتے ہیں۔ کیرل ، ہماچل پردیش ،پڈو چیری اور تمل ناڈو کے  روجیکتس   اور ٹیروپس ذاتی پائے گئے  ہیں۔ یادو نے کہا کہ ان بیٹ کوروناوائرس کا کووڈ 19 وبا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ٹیروپس جاتی کے چمگادڑ وں میں 2018 اور 2019 میں کیرل  میں نپاہ وائرس ملا تھا۔ 
اس مطالعے  کے مطابق  مانا جاتا  ہے کہ چمگادڑوں  میں قدرتی طور سے کئی وائرس ہوتے ہیں جن میں سے کچھ میں  انسانوںکو بیمار کرنے کا امکان ہوتا ہے ۔ بھارت  میں ٹیروپس جاتی کے چمگادڑ وں میںپہلے نپاہ وائرس ملا تھا ۔ اندیشہ ہے کہ حال  میں سامنے آیا  انفیکشن کووڈ 19 کا تعلق بھی چمگادڑوں سے ہے ۔ اس مطالے کا عنوان ' بھارت کے مختلف  حصو ںکے ٹیروپس  اور روجیکتوس  جاتی کے چمگادڑوں  میں کورونا  وائرس کا پتہ لگانا ' ہے۔
 



Comments


Scroll to Top