Latest News

امریکہ میں دو ہندوستانی طلباء کی جھیل میں ڈوب کر موت

امریکہ میں دو ہندوستانی طلباء کی جھیل میں ڈوب کر موت

نیویارک: امریکی ریاست میسوری میں 'تھینکس گیونگ ویک اینڈ' کے دوران تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے دو ہندوستانی طالب علم اوزرک جھیل میں ڈوب گئے۔ پولیس کے مطابق، میسوری اسٹیٹ ہائی وے پٹرول نے ہلاک ہونے والے طلباء  کی شناخت 24 سالہ اتھیج کنٹا اور 25 سالہ شیو کیلیگاری کے طور پر کی ہے۔ جھیل میں طلباء  کے ڈوبنے کا واقعہ ہفتہ کا ہے۔ اس کی مکمل تفصیلات ابھی ملنا باقی ہیں۔
تیلنگانہ کے وزیر کے ٹی-  راما را نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کی لاش کو جلد سے جلد واپس لانے میں مدد کریں۔ اپنے بیان میں، پولیس نے کہا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کنٹا تیراکی کے لیے جھیل میں داخل ہوا، لیکن وہ دوبارہ سطح پر نہیں آسکا۔ اس کے بعد اس کے دوست نے کیلیگیری جھیل میں چھلانگ لگا دی، لیکن وہ بھی واپس نہ آسکا۔
 



Comments


Scroll to Top