Latest News

چار منزلہ مندر منہدم ہونے سے 2 لوگوں کی موت، اس وجہ سے تباہ ہو گئی تعمیر

چار منزلہ مندر منہدم ہونے سے 2 لوگوں کی موت، اس وجہ سے تباہ ہو گئی تعمیر

انٹرنیشنل ڈیسک: جنوبی افریقہ میں ڈربن کے شمال میں واقع  ہندوستانی  قصبے ریڈکلف میں جمعہ کی دوپہر چار منزلہ مندر کے منہدم ہو جانے سے متعلق واقعات میں دو افراد کی موت ہو گئی۔ ملبے میں دبے افراد کی تلاش میں مصروف امدادی کارکنوں نے مشکل حالات کے باعث جمعہ کی آدھی رات کے قریب امدادی کارروائی روک دی۔ امدادی کارروائی ہفتے کو دوبارہ شروع کی جائے گی۔ عمارت پر کنکریٹ ڈالتے وقت پورا ڈھانچہ منہدم ہو گیا، جس سے ایک مزدور کی موت ہو گئی اور کئی دیگر افراد اس کے نیچے دب گئے۔ ملبے میں پھنسے مزدوروں اور مندر کے عہدیداروں کی درست تعداد فی الحال معلوم نہیں ہے۔

A four-storey building under construction at the River Range Ranch temple site in Verulam, north of Durban, South Africa, collapsed on Friday morning, leaving at least two people dead and several others trapped under concrete and rubble. pic.twitter.com/uzbfPZgGbf

— News Central TV (@NewsCentralTV) December 12, 2025


اسی دوران پہاڑی پر واقع اس مندر کے احاطے میں اپنے خاندان کے ساتھ پہنچنے والے 54سالہ ایک عقیدت مند کی اس واقعے کی خبر سننے کے بعد موت ہو گئی۔ اس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے، تاہم اس کا علاج کرنے والے ایک طبی اہلکار نے بتایا کہ اسے دل کا دورہ پڑا تھا۔ ایتھیکوینی، جو پہلے ڈربن کہلاتا تھا، کی بلدیہ نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ مندر کی تعمیر کے لیے کسی عمارت کے نقشے کی منظوری نہیں دی گئی تھی، یعنی یہ تعمیر غیر قانونی تھی۔
اہوبلم مندر کے نام سے مشہور یہ مندر ایک گپھا ( غار )  کی طرز پر بنایا گیا ہے، جس میں وہاں موجود پتھروں کے علاوہ ہندوستان سے لائے گئے پتھروں کا بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔ مندر تعمیر کرانے والے خاندان نے بتایا کہ تعمیر کا کام تقریبا دو سال پہلے شروع ہوا تھا اور اس میں بھگوان نرسنگھ دیو کے دنیا کے سب سے بڑے مجسمے کی تنصیب کا منصوبہ تھا۔
 



Comments


Scroll to Top