National News

ویڈیو: فلائٹ میں دو مسافروں نے شراب پی کرعملے کے سٹاف کریو کو پیٹا۔ ایئر لائنز نے جہاز سے اتارا، تاحیات کے لئے لگائی پابندی

ویڈیو: فلائٹ میں دو مسافروں نے شراب پی کرعملے کے سٹاف کریو کو پیٹا۔ ایئر لائنز نے جہاز سے اتارا، تاحیات کے لئے لگائی پابندی

انٹرنیشنل ڈیسک: برطانیہ میں فلائٹ میں شراب پی کر ہنگامہ کرنے والے دو مسافروں پر ایئرلائن نے تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔ معلومات کے مطابق دونوں مرد مسافروں نے فلائٹ میں تاخیر ہونے پر ووڈکا کی پوری بوتل خالی کر دی اور پھر فلائٹ کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی۔ یہ واقعہ 24 جولائی کو لیڈز بریڈ فورڈ ایئرپورٹ پر پیش آیا، جب ایک پرواز یونان کے چانیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہی تھی۔ اسی فلائٹ میں سفر کرنے والے مسافر ایان بوئل نے یہ سارا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا اور کہا کہ یہ کوئی معمولی لڑائی نہیں تھی، یہ بہت بڑی لڑائی تھی۔ ایان کے مطابق فلائٹ کے عملے نے بہت کوشش کی لیکن دونوں مسافر اتنے نشے میں تھے کہ قابو سے باہر ہو گئے۔ اس نے بتایا کہ ان میں سے ایک آدمی اس قدر نشے میں تھا کہ وہ بالکل قابو میں نہیں آرہا تھا۔

https://x.com/FoxNews/status/1950753552244015422
ایان کا کہنا تھا کہ فلائٹ میں کئی چھوٹے بچے تھے اور انہوںنے ایسا منظر دیکھا کہ شاید وہ دوبارہ فلائٹ میں سوار ہونے سے ڈریں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریفلیکٹو سیفٹی جیکٹس پہنے پولیس اہلکار جہاز میں داخل ہوئے اور دونوں مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا۔ اس کے بعد پولیس اہلکار انہیںرن وے سے بھی باہر لے گئے۔ ویسٹ یارکشائر پولیس نے اس معاملے میں تصدیق کی کہ انہوں نے ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر کارروائی کی اور دونوں مسافروں کو 'ہنگامہ برپا کرنے' کے شبہ میں گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں دونوں کو پوچھ گچھ کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ائیر لائن جیٹ 2 نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مسافروں پر اب ہمیشہ کے لیے ان کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ Jet2 کے ترجمان نے کہاہم ایک فیملی فرینڈلی ایئر لائن ہیں اور اس طرح کے ہنگامہ خیز رویے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں امریکہ میں اسی طرح کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ خاتون نے جون میں سویتھ ویسٹ کی پرواز میں ایک خاتون کے بال کھینچے اور دوسرے مسافروں پر تھوک دیا۔ اس خاتون کو بھی فلائٹ سے اتار لیا گیا اور اس پر سنگین حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔



Comments


Scroll to Top