Latest News

مہاراشٹر:اورنگ آباد میں پٹڑی پر سو رہے 15مزدور ہلاک

مہاراشٹر:اورنگ آباد میں پٹڑی پر سو رہے 15مزدور ہلاک

نیشنل ڈیسک:مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک دردناک حادثہ میں 15مزدوروں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مزدورپٹڑی پر سوئے ہوئے تھے تبھی ان کے اوپر  سے مال گاڑی گزر گئی۔ مرنے والوں میں مزدوروں  کے بچے بھی شامل ہیں۔ یہ واقع جمعہ صبح 6بجے کے قریب کرماڈ پولیس سٹیشن کے تحت پیش آیا۔ مزدور اتنی گہری نیند میں سوئے تھے کہ ان کو سنبھلنے تک کاموقع بھی نہیں ملا۔ موقع واردات پر کچھ پولیس افسران اور آر پی ایف مزدور موجود تھے۔

PunjabKesari
بتایا جا رہا ہے کہ سبھی مزدور ایک سٹیل فیکٹری میں کام کر رہے تھے۔ سبھی مزدور اورنگ آباد سے گاؤں جانے والی ٹرین پکڑنے کے لئے جالنا  سے اورنگ آباد پیدل جا رہے تھے۔ رات زیادہ ہونے کے پیش نظر سبھی سٹانا شوارعلاقے میں پٹڑی پر ہی بستر لگا کر سو گئے۔ صبح اسی پٹری سے ایک مال گاڑی گزری اور15مزدور اس کی زد میں آ گئے۔



Comments


Scroll to Top